ڈاکٹر فاروق اور عمرعبداللہ نے برن ہال میںووٹ ڈالا میاں الطاف نے بھی سب سے پہلے اپنے ووٹ کا استعمال کیا

سرینگر/ سی این ایس/ نےشنل کانفرنس کے صدرڈاکٹر فاروق عبداللہ اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کل پارلیمانی حلقہ انتخاب سرینگر کے برن ہال اسکول سونہ وار مےںاپنا ووٹ ڈالا۔  دونوںبا پ بےٹے کے ہمراہ عبداللہ فےملی کے ےگر افراد خا نہ نے اسی پولنگ بوتھ پربھی اپنی حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ رواےتی کوٹ پتلوں زیب تن کر کے عمر عبداللہ کے  /جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
ہمراہ ووٹ ڈالنے کیلئے پولنگ بوتھ آئے اور ووٹ ڈالے۔ دونوں ووٹ ڈا لنے کے بعد کافی ہشاش بشاش لگ رہے تھے۔ ووٹ ڈالنے کے بعد عمر عبداللہ نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ اب مرکزی حکومت کوچاہئے کہ وہ ریاست کے لوگوں کو اپنی حکومت منتخب کرنے کا موقعہ دے کیونکہ اب ان کے پاس اسمبلی انتخابات کو موخر کرنے کے لئے کوئی بہانہ نہیں ہے، اسمبلی انتخابات کو پارلیمانی انتخابات کے لئے موخر کیا گیا تھا پارلیانی انتخابات ہوئے اب امید ہے کہ لوگوں کو منتخب حکومت بنانے کا موقعہ دیا جائے گا جو ان کا حق ہے۔ادھر نیشنل کانفرنس کے اور لیڈر میاں الطاف نے کنگن میں اپنے علاقے میں ووٹ ڈالا ، انہوں نے کہا کہ ہم ایک قدر آور شخصیت کے حق میں اپنے ووٹ کا استعمال کرکے رائے دہی کا حق استعمال کیا ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں