پارلیمانی انتخابات2019 کا دوسرا مرحلہ - سرینگر میں 14.1فیصد ووٹنگ درج - ادھم پور میں 70.2فیصد ووٹنگ ، دوسرے مرحلے کے دوران بحیثیت مجموعی 45.7فیصد ووٹنگ درج کی گئی : چیف الیکٹورل آفیسر

سرینگر/ریاست میں ادھمپور اور سری نگر پارلیمانی نشستوں کے لئے ہوئی دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کے دوران پولنگ کی مجموعی شرح45.7 فیصد رہی۔چیف الیکٹورل افسرâ سی ای اوá شلیندر کمار نے کل یہاں بینکٹ ہال سری نگر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دوسرے مرحلے کی پولنگ پُر امن رہی ۔ اُنہوں نے کہا کہ ادھمپور پارلیمانی حلقہ اِنتخاب 17اسمبلی نشستوں پر محیط ہے جن میں کشتواڑ ، ڈوڈہ ، رام بن ، ریاسی، ادھمپور اور کٹھوعہ کے 6اضلاع پر شامل ہیں۔اس حلقہ اِنتخاب میں کلہم 70.2فیصد ووٹنگ درج کی گئی ۔ سری نگر  پارلیمانی حلقہ تین اضلاع پر محیط ہے جن میں سری نگر ، بڈگام اور گاندربل اضلاع شامل ہیں۔ ان حلقوں کی اسمبلی نشستوں کی تعداد 15 ہے اور ان میں کلہم 14.1فیصد ووٹنگ درج کی گئی ۔سب سے زیادہ ووٹنگ کی شرح ضلع بڈگام میں درج کی گئی جو 21.5 فیصد رہی ۔اسی طرح ادھمپور میں 74.8،/جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
ریاسی میں 72.7فیصد، کشتواڑ میں 66.2فیصد ، کٹھوعہ میں 74.0 فیصد ، ڈوڈہ 64.1فیصداور رام بن 59.5 فیصد درج کی گئی ۔یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ سری نگر حلقہ اِنتخاب 15 اسمبلی نشستوں پر محیط ہے جن میں گاندربل ، سری نگر اور بڈگام میں 1,295,304رجسٹرڈ ووٹر موجو د ہیں جن میں 1,294,560جنرل ووٹر اور 744سروس ووٹر شامل ہیں۔جنرل ووٹروں میں 667252 مرد اور 627282خواتین ووٹر شامل ہیں۔حکام نے پارلیمانی حلقہ اِنتخاب میں پولنگ یقینی بنانے کے لئے 1716پولنگ مراکز قائم کئے تھے۔اُدھمپور پارلیمانی نشست کے لئے 1685779رائے دہندگان موجود ہیں ۔ جن میں سے 1665467 جنرل ووٹر اور 20312سروس ووٹر رجسٹر ڈ ہیں۔جنرل ووٹر وں میں 876,319مرد اور 789,105خواتین ووٹر شامل ہیں۔اُنہوں نے کہاکہ دونوں حلقوں میں کُل24 اُمیدوار میدان میں ہیں جن میں سے ادھمپور حلقہ اِنتخاب کے لئے 12 اور سری نگر حلقہ انتخاب کے لئے 12 اُمید وار میدان میں ہیں۔اُنہوں نے کہاکہ اِنتخابات جنرل اوزبرور ، اخراجاتی مبصراور پولیس مبصرین کی نگرانی میں منعقد ہوا۔ اس کے علاوہ مائیکرو اوبزروروں کے علاوہ بھاری تعداد میں   عملے کو ان دو نشستوں میں چناؤ کے دِن4447  پولنگ مراکز پر تعینات کیا گیا تھا۔سی ای او نے کہا کہ 4447 پولنگ مراکز کے علاوہ خواتین کے لئے 25 اور 149ماڈل پولنگ مراکز اِن دو حلقوں میں قائم کئے گئے تھے۔اُنہوں نے کہاکہ پہلی دفعہ اپنی رائے دہی کا اظہار کرنے والے ووٹر وں کی تعداد لگ بھگ 1.5لاکھ تھی۔سی ای او نے ریاست میں احسن اور پُر امن اِنتخابات کو یقینی بنانے کے لئے ووٹروں، سیاسی جماعتوں، چناؤ لڑنے والے اُمیدواروں، پولنگ عملے اور حفاظتی دستوں کو ستائش کی۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں