ریاست میں ہاؤسنگ سیکٹر میں قابل قدر کار کردگی دکھانے پر  جے کے بینک کوHUDCOکی جانب سے اعزاز 

سرینگر/ مرکزی سرکار کی ایک اینٹر پرائز ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈ یولپمنٹ کارپوریشن  âHUDCOá   کی جانب سے آج جے اینڈ کے بینک چیئرمین جناب پرویز احمد کو ایک اعزاز سے نوازا گیا جو اعزاز  پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت ریاست میں ہاؤسنگ سیکٹر میں بینک کی قابل قدر کار کردگی دکھانے پر دیا گیا۔جے کے بینک کے سرپرست کو یہ اعزاز نئی دہلی میں ہڈکو âHUDCOá کے 49   ویں بنیادی دیوس پر اسکے چیئرمین اور منیجنگ ڈایئریکٹر کی موجودگی میں سابق ڈپلومیٹ، پریزیڈنٹ IHC اور چانسلرسینٹرل یونیورسٹی جموں شری گوپال سوامی پارتھا سریتھے نے دیا ۔اس شاندار تقریب پر کئی مالی اداروں کے سر براہاں،  HUDCO کے بورڈ آف ڈایئریکٹرس ، جے کے بینک پریزیڈنٹ اشرف علی، زونل ہیڈ دہلی فیاض صدیقی، سرکردہ شہری اور HUDCO  کی اعلیٰ انتظامیہ شامل تھیں۔ جے کے بینک کو یہ اعزاز مالی سال 2018-19کیلئے پرایئویٹ سیکٹر زمرے میں دیا گیا جس میں ریاست جموں کشمیر میں ہاؤسنگ سیکٹر کی ترویج و ترقی میں اس بینک نے نمایاں کار کردگی دکھائی ہے۔ جے کے بینک چیئرمین اور سر پرست اعلیٰ نے اس ایوارڈ کو بینک بورڈ اور  ریاستی سرکار کی رہنمائی کا نتیجہ بتایا جس میں بینک ملازمین کی محنت اور لگن شامل ِ حال ہے۔چونکہ  ہر شخص کی بہبودی ایک اچھے مکان کی تعمیر سے تعبیر کی جاتی ہے لہٰذا ہم ریاست میں اس سیکٹر کی جانب خاصہی توجہ دے رہے ہیں ۔ چیئرمین نے کہا کہ یہ اعزاز ہماری کاوشوں کی حوصلہ افزائی  ہے اور ہم آئندہ بھی پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت ہر دئے جانے والے ہدف کو پورا کر نے کی کوشش جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ بینک کے مالی سال 2022کے òکاروباری اہداف میں ہم ریاست میں 0.4ملین نئے گھر تعمیر کر رہے ہیں جنکی مالی ضرورتوں کا خیال جے کے بینک  رکھے گا۔ چونکہ عام لوگ ہاؤسنگ لون کی کاغذی طوالت سے اُکتا رہے ہیں اسلئے ہم اپنے ہاؤسنگ لون کے ضوابط میں نرمی لا رہے ہیں اور اپنے ہاؤسنگ لون گاہکوں کیلئے چند خاص مراعات دینے کا بھی سوچ رہے ہیں۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں