عالمی کپ کیلئے ویسٹ انڈیز ٹیم کا اعلان ¾رسل ونڈیز عالمی کپ ٹیم میں، پولارڈ کو جگہ نہیں

بارباڈوس/ویسٹ انڈیز آل راؤنڈر آندرے رسل کو ویسٹ انڈیز کی آئی سی سی ورلڈ کپ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ کیرون پولارڈ اور مارلن سیموئلس جیسے تجربہ کار کھلاڑیوں کو برطانیہ کا ٹکٹ نہیں ملا ہے ۔ رسل نے سال 2015 کے بعد سے ویسٹ انڈیز کیلئے صرف ایک ون ڈے میچ کھیلا ہے ، لیکن وہ 30مئی سے انگلینڈ اینڈ ویلز میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ کیلئے اپنی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔ وہیں دو سال پہلے اپنا آخری ون ڈے کھیلنے والے فاسٹ بولر شینن گیبریل کی بھی عالمی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے ۔ایون لوئیس اور کیمر روچ چوٹ کی وجہ سے انگلینڈ کے خلاف سیریز میں نہیں کھیلے تھے لیکن عالمی کپ ٹیم میں واپسی کر رہے ہیں۔ انڈین پریمیئر لیگ میں کولکتہ نائٹ رائڈرس کےلئے کھیل رہے پراسرار اسپنر سنیل نارائن کو بھی سلیکٹرز نے نظر انداز کیا ہے ۔ اگرچہ نارائن کی انگلی میں چوٹ ہے اور انہوں نے خود بھی خود کو ون ڈے کیلئے فٹ قرار نہیں دیا تھا۔دھماکہ خیز بلے باز کرس گیل پانچویں مرتبہ عالمی کپ ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں، وہ فی الحال آئی پی ایل میں کھیل رہے ہیں جبکہ ا سپن آل راؤنڈر فابین ایلی کو دیویندر بشو پر ترجیح دی گئی ہے ۔ آئی پی ایل میں زخمی ہو ئے الجاري جوزف کو بھی جگہ نہیں ملی ہے ۔ونڈیز کی عالمی کپ ٹیم میں سب سے زیادہ بحث پولارڈ کی واپسی کو لے کر تھی جو آئی پی ایل میں بہترین فارم میں کھیل رہے ہیں لیکن حالیہ سلیکٹر صدر رابرٹ ہاس نے انہیں ترجیح نہیں دی جبکہ چار سال میں اپنا واحد ون ڈے کھیلنے والے رسل کی واپسی چونکانے والا فیصلہ ہے ۔رسل نے گزشتہ سال گھٹنے کی چوٹ سے ٹھیک ہونے کے بعد واپسی کی ہے ۔ سال 2018 کے وسط میں بنگلہ دیش دورے میں وہ ٹیم کا حصہ تھے جہاں انہوں نے ایک ون ڈے اور تین ٹوئنٹی 20 کھیلے ۔ وہ اتنے سالوں سے فرنچائزز کرکٹ ہی کھیل رہے ہیں۔ وہ فی الحال آئی پی ایل میں کولکتہ کیلئے کھیل رہے ہیں اور ان کی موجودہ فارم حیرت انگیز ہے ۔ونڈیز ٹیم عالمی کپ سے پہلے آئر لینڈ اور بنگلہ دیش کےساتھ سہ رخی سریز کھیلے گی ۔ بورڈ اپنی 15 رکنی ٹیم میں 23 مئی تک تبدیلی کر سکتا ہے ۔ ھاس نے کہاکہ نئی منتخب پالیسی کی بنیاد پر ہم نے بہت سے پہلوؤں کو پرکھنے کے بعد کھلاڑیوں کو منتخب کیا ہے ۔ ہم نے آخری تاریخ سے پہلے ہی آئی سی سی کو اپنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے لیکن سہ رخی سیریز کیلئے چنی گئی ٹیم میں سے بھی کچھ ایک کھلاڑیوں کے پاس ورلڈ کپ ٹیم میں جگہ بنانے کا موقع رہے گا۔یم اس طرح ہے :۔جیسن ہولڈر۔کپتان، فابین ایلن، ڈیرن براوو، کارلوس بریتھویٹ، شیلڈن کوٹریل، شینن گیبریل، کرس گیل، شمرون ھتمائر، شائي ہوپ âوکٹ کیپرá، ایون لیوس، ایشلے نرس، نکولس پورن، کیمر روچ، آندرے رسل، اوشن تھامس۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں