موسم میں بہتری سے اہلیان وادی نے راحت کی سانس لی 14،15اور18مئی کو پھر بارشیں ہوسکتی ہے /محکمہ موسمیات

سرینگر//سی این آئی//وادی میں سنیچروار کی صبح سے ہی موسم میں بہتری ہونے پر اہلیان وادی نے راحت کی سانس لی باالخصوص زمینداروں ،مالکان باغ اور کسانوں میں خوشی کی لہر دور گئی ہے ۔ اس دوران محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی ہے کہ اگلے چنددنوں تک وادی میں موسم خوشگوار رہنے کاامکان ہے جبکہ 14،15اور 18مئی کوایک بار پھر شدیدبارشیں ہوسکتی ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وادی کشمیر میں سوموار کو کئی روز بعد دھوپ کھلی اور موسم بہتر رہا جس کی وجہ سے درجہ حرارت میں اضافہ دیکھنے کو ملا ۔ موسم میں بہتری پر اہلیان وادی نے راحت کی سانس لی جبکہ زمینداروں ، مالکان باغات اور کسانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے کیوں کہ لگاتار موسم ابر آلود رہنے اور بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کے نتیجے میں تمام فصل کو خراب ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے اوراس وقت فصل کےلئے دھوپ نہایت ہی ضروری ہے۔ اس دوران محکمہ موسمیات نے نے پیش گوئی کی ہے کہ وادی میں اگلے چند دنوںتک موسم خوشگوار رہے گا اوردرجہ حرارت میں نمایاں اضافہ دیکھنے کو ملے گا۔ تاہم 14،15اور 18مئی کو ایک بار پر شدید بارشیں ہوسکتی ہے۔ یاد رہے کہ وادی میں گذشتہ ایک ماہ سے وقفے وقفے سے ہلکی سے درمیانہ درجے کی بارشوں کا سلسلہ گذشتہ روز تک برابر جاری تھا جس کے نتیجے میں عام لوگوں کے خلاف کسانوں اور مالکان باغات کو کافی تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی جبکہ موسم میں بہتری کےلئے وادی کے کئی علاقوں میں خصوصی دعائوں کا بھی اہتمام کیا گیا تھا ۔ خاص کر وسطی ضلع گاندربل میںلوگوں نے مخدوم صاحب کے آستان عالیہ پر حاضری دیکر موسم کی بہتری کےلئے خصوصی دعائیہ مجالس کا بھی انعقاد کیا تھا ۔ âسی این آئی á

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں