چاند پر مرد اور خاتون کو ساتھ بھیجنے کا منصوبہ :ناسا

واشنگٹن، 14 مئی âسپوتنکá امریکی خلائی ایجنسی ناسا سال 2024 تک چاند پر ایک مرد اور ایک خاتون کو بھیجنے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے ، جس کے لئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مالی سال -2020 کے لئے 1.6 ارب ڈالر کے فنڈ کی منظوری دے دی ہے ۔ناسا کے ایڈمنسٹریٹر جم برڈین سٹاین نے پیر کو ایک ویڈیو پیغام جاری کر کے یہ اطلاع دی۔مسٹر بریڈین سٹاین نے کہا‘‘صدر نے چاند کے جنوبی قطب پر 2024 تک ایک مرد اور پہلی خاتون کو بھیجنے کے ہمارے منصوبے کو منظوری دے دی ہے ۔ اب صدر نے ہمارے کام پر یقین ظاہر کرتے ہوئے مالی سال 2020 کے تحت اس منصوبے کے لئے 1.6 ارب ڈالر کے اضافی فنڈ کو منظوری فراہم کر دی ہے ۔ناسا کے ایڈمنسٹریٹر نے کہا کہ اس فنڈنگ سے خلا پروجیکشن نظام اور ہومن مون لینڈنگ کے نظام کی ترقی کو تقویت ملے گی ۔ اس سے چاند کے قطبی علاقوں میں روبوٹ کے ذریعے ریسرچ کرنے جیسی صلاحیتوں کی ترقی کو بھی فروغ ملے گا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں