امریکہ شکست کے دہانے پر پہنچ چکا ہے: طالبان رہنما

واشنگٹن /14مئی/  طالبان کے اعلیٰ مذاکرات کار نے اپنے ایک تازہ بیان میں کہا ہے کہ امریکہ اس وقت شکست کے دہانے پر پہنچ چکا ہے اور وہ جلد ہی افغانستان سے نکل جائے گا۔ شیر محمد عباس استانکزئی نے یہ بیان دوحا میں طالبان کے ایک خصوصی اجتماع میں 28 اپریل کو دیا۔ جبکہ اپنے اس بیان کے محض دو روز کے بعد انہوں نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے تازہ ترین دور میں طالبان کے وفد کی قیادت کی۔جمعے کے روز طالبان کے حامی سوشل میڈیا کے ایک چینل نے قطر کے دارالحکومت دوحا میں امریکہ کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد کی قیادت میں طالبان کے ساتھ ایک ہفتے تک جاری رہنے والے مذاکرات کے اختتام کے ایک روز بعد استانکزئی کی ویڈیو جاری کی۔اپنی تقریر میں استانکزئی نے ماضی میں برطانیہ اور سوویت یونین کی حملہ آور افواج کی افغان سرزمین پر شکست اور امریکی قیادت میں موجودہ عالمی فورسز کے خلاف مزاحمت کا ذکر کرتے ہوئے افغان عوام کی بہادری کی تعریف کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پچھلی صدی میں تین سپر طاقتوں کو شکست دینے میں خدا نے ہماری مدد کی اور تیسری سپر پاور جس کے خلاف اس وقت ہم لڑ رہے ہیں، وہ بھی شکست کے دہانے پر پہنچ چکی ہے۔ جلد ہی آپ یہ سنیں گے کہ امریکہ معاہدے کے مطابق افغانستان چھوڑ گیا ہے یا پھر ہم اسے یہاں سے جانے پر ہم مجبور کر دیں گے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں