کے وِجے کمار نے سمبل واقعہ کی فوری تحقیقات کی یقین دہانی کرائی

سری نگر//گورنر کے مشیر کے وِجے کمار نے سمبل میں پیش آئے دلدوز واقعہ کی فوری تحقیقات کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ قصور وار کو قانون کے تحت قرار واقعی سز ا  دی جائے گی۔مشیر موصوف نے کہا کہ موجود ہ معاملے میں ایک خصوصی میڈیکل ٹیم قصور وار کی عمر کا پتہ لگائے گی۔اُنہوں نے کہا کہ حقائق کی رو سے دیگر مشیر وں و متعلقین سے تفصیلی تبادلہ خیال کرنے کے بعد ایسے معاملات میں قصور وار کی عمر 16برس تک کم کرنے کے معاملے میں فیصلہ لیا جائے گا۔بعدمیں یہ معاملہ گورنر کے ساتھ اُٹھایا جائے گا اورضرورت پڑنے کی صورت میں قانون کی ترمیم کے لئے مرکز کو باقاعد ہ سفارش بھیجی جائے گی۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں