اپوزیشن دہشت گردی اور نیشنل سیکورٹی پر خاموش:مودی

بلیا: 14 مئیâیواین آئیá وزیر اعظم نریندرمودی نے منگل کو کہا کہ کانگریس، سماج وادی پارٹیâایس پیá اور بہوجن سماج پارٹیâبی ایس پیáدہشت گردی اور ملک کی سیکورٹی کے سوال پر چپ ہیں اور الٹے دہشت گردی کے خلاف شہادت دینے والے جانبازوں کے بہادری پر سوال اٹھارہے ہیں۔مسٹر مودی نے یہاں بی جے پی کی جانب سے منعقد وجے سنکلپ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس، ایس پی اور بی ایس پی نے دہشت گردی اور نیشنل سیکورٹی پر ایک بار بھی نہیں بولا ہے بلکہ وہ شہادت دینے والے سیکورٹی اہلکار کے بہادری پر سوال اٹھارہے ہیں۔ان پارٹیوں کے لیڈر پاکستان پر بھروسہ کرتے ہیں۔انہوں نے سوال کیا کہ جن پارٹیوں کے لیڈر گلی کے غنڈوں پر لگام نہیں لگا سکتے وہ دہشت گردی پر کیا لگام لگائیں گے ۔ انہوں نے لوگوں سے دہلی میں ہمت سے بڑے اور سخت فیصلے لینے والے حکومت کے لئے ووٹنگ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت دہشت گردی کے خلاف لڑائی کو سرحد کے پار لے گئی۔ پاکستان کے دہشت گردوں کی ساری ہیکڑی ہوا ہوگئی ہے ۔ جو دہشت گرد پہلے پاکستان میں کھل کر ہتھیاروں کی نمائش کرتے تھے وہ اب زمین کے اندر چھپ کر مودی کو ہٹانے کی دعا کرتے ہیں۔ دہشت گردوں کی نیند حرام ہوگئی ہے ۔وزیر اعظم نے اپوزیشن کا مذاق اڑاتے ہوئے چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ ان میں سے کوئی یہ بتائے کہ ان کے پاس âمسٹر مودیá بے نامی ملکیت، فارم ہاوس، شاپنگ کامپلکس، بیرون ملک بینک میں کھاتہ اور ملکیت، مہنگی گاڑیاں یا کوئی بنگلہ ہے کیا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں