سڑکوں کی حالت کو بہتر بنانے کیلئے احتجاجی پروگرام موخر کیا گیا ہے- وعدوں کو عملی جامہ نہ پہنایاگیا تو از سرنو احتجاج شروع کیاجائے گا:جیلانی پرزہ

سرینگر/جنرل سیکریٹری طارق احمد بابا کے بیان کےمطابق جے اینڈ کے کنٹریکٹرس کارڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس چیرمین غلام جیلانی پرزہò òò òò òò کی صدارت میںمنعقد ہوا، جس میں کہا گیا کہ تمام تعمیراتی دفاتر میںٹھیکیداروں کا احتجاج برابر جاری ہے لیکن حکومت جموں وکشمیر اور انتظامیہ اور سول سوسائٹی کی اپیل اور سڑکوں کی ابتر حالت کو بہتر بنانے کیلئے کچھ مدت تک اپنا احتجاج موخر کردیاہے، ٹھیکیاروں اور انجمن جے اینڈ کے کنٹریکٹرس کارڈی نیشن کمیٹی نے اپنا وعدہ بحسن خوبی نبھایا اب حکومت اور انتظامیہ کے وعدے کے مطابق مسائل جن میںخاص طور پر واجب الادا رقومات کی واگذاری ، ای ٹینڈرنگ دس لاکھ سے متجاوز کرنا، ای چالان اپنے تعمیراتی دفاتر میں جی آر کی صورت میںسیلز ٹیکس ریٹرن مارچ ٹو مارچ ، وعدہ بند ہیں کہیںایسا نہ ہو کہ ہمیں پھر سے احتجاج شروع کرنا پڑے، کارڈی نیشن کمیٹی حکومت اور انتظامیہ صلاح کاروں سے گذارش کرتے ہیں کہ ٹھیکیداروں کے مسائل کو جلد از جلد حل کروانے کیلئے کاروائی کریں ،عید الفطر سے قبل تمام معاملات جو انتظامیہ کے ساتھ اٹھائے گئے تھے کو حل کریں بصورت دیگر وادی کشمیر میںتمام تعمیراتی کاموں کا بائیکاٹ اور احتجاج شروع کیاجائے گا، چیف انجینئرس تعمیرات اپنے Post Factoایڈمنسٹریٹو اپروول اپنے محکموں کو ارسال کریں تاکہ عید الفطر سے قبل رقومات ریلیز ہوسکیں۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں