دویدی نے محکمہ اطلاعات کی کارکردگی کا جائزہ لیا

سرینگر/کمشنر سیکرٹری جنگلات و ماحولیات اور اطلاعات ایم کے دویدی نے یہاں افسروں کی میٹنگ کے دوران محکمہ اطلاعات کی کارکردگی کا جائیزہ لیا ۔ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے دویدی نے محکمے کی سرگرمیوں میں بہتری لانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ محکمہ حکومت اور میڈیا کے درمیان ایک پُل کی حثیت رکھتا ہے ۔ انہوں نے بہتر نتایج حاصل کرنے کیلئے فیلڈ سرگرمیوں اور پالیسی تشکیل دینے میں آپسی تال میل قایم رکھنے پر زور دیا ۔ کمشنر سیکرٹری نے قومی سطح اور دیگر ریاستوں میں جاری رہنما خطوط اور کا مطالع کرنے پر زور دیا تا کہ سوشل میڈیا سے پیدا شدہ معاملات سے نمٹا جا سکے ۔ انہوں نے التوا میں پڑے معاملات کو حل کرنے کیلئے مختلف محکموں کی کمیٹیوں کی میٹنگیں منعقد کرنے پر بھی زور دیا ۔ دویدی نے محکمے میں تمام خالی پڑی آسامیوں کو پُر کرنے کیلئے اقدامات اٹھانے پر زور دیا ۔ اس سلسلے میں انہوں نے ڈیپارٹمنٹل پرموشن کمیٹی منعقد کرنے کی بھی ہدایت دی تا کہ محکمہ کے ملازمین کی بہبودی کے اقدامات اٹھائے جا سکیں ۔ کمشنر سیکرٹری نے اس موقعہ پر ریڈیو اور کیبل چینلوں کی ایم پینل منٹ کے عمل کا بھی جائیزہ لیا ۔ انہوں نے میڈیا مراکز کے بنیادی ڈھانچے و دیگر معاملات  کا بھی جائیزہ لیا ۔ اس سے قبل ناظمِ اطلاعات و تعلقاتِ عامہ گلزار احمد نے محکمے کی سرگرمیوں کا ایک تفصیلی خلاصہ پیش کیا ۔
ایڈیشنل سیکرٹری رام سیوک ، جوائینٹ ڈائریکٹر انفارمیشن جموں نریش کمار ، جوائینٹ ڈائریکٹر انفارمیشن کشمیر عابد احمد ، فائنانشل ایڈوائیزر عارف علی ، ڈپٹی ڈائریکٹر پروین کمار اور راکیش کمار دوبے کے علاوہ دیگر افسران نے میٹنگ میں شرکت کی ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں