پرتگالی فائٹر دورانِ فائٹ موبائل فون نیچے گرنے سے ڈس کوالیفائی- خود کو ریڈکارڈ کا سزاوار سمجھتے ہوئے باہر چلے گئے

باکو/ آذربائیجان کے دارلحکومت باکو میں جاری جوڈو چیمپئن شپ میں پرتگالی فائٹر دوران فائٹ موبائل فون نیچے گرنے سے ڈس کوالیفائی ہوگیا۔اینری ایگوٹیڈز ڈریسنگ روم میں موبائل فون پر میوزک سن رہے تھے جسے وہ فائٹ سے قبل جیب سے نکالنا بھول گئے، سوئیڈن کے روبن پیکس کے خلاف فائٹ میں انھیں صرف 13 سیکنڈ ہی ہوئے تھے کہ اسمارٹ فون نیچے گر گیا، جس کو اٹھاکر انھوں نے ریفری کی جانب بڑھایا اور سینے پر ہاتھ رکھ کر معافی کا اظہار کیا اورخود کو ریڈکارڈ کا سزاوار سمجھتے ہوئے باہر چلے گئے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں