بڈگام کرکٹ ایسوسی ایشن کا قیام  سابق ممبر اسمبلی آغا روح اللہ صدر مقرر

بڈگام/یو این آئی/ وسطی ضلع بڈگام میں گزشتہ روز کرکٹ ایسوسی ایشن تشکیل دی گئی اور سابق ایم ایل اے بڈگام آغا سید روح اللہ مہدی کو ایسوسی ایشن کا صدر مقرر کیا گیا۔ایسوسی ایشن کے ایک ترجمان نے بتایا کہ بڈگام میں منعقدہ ایک میٹنگ جس میں ضلع بڈگام کے مختلف کرکٹ کلبوں کے نمائندوں نے شرکت کی، میں ضلع میں کرکٹ کو فروغ دینے اور کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لئے ضلع کرکٹ ایسوسی ایشن کا قیام عمل میں لایا گیا۔میٹنگ کے اختتام پر سابق ایم ایل اے بڈگام آغا سید روح اللہ مہدی کو بہ اتفاق رائے ایسوسی ایشن کا صدر مقرر کیا گیا جبکہ سید اسرار کو جنرل سیکریٹری منتخب کیا گیا۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ ایسوسی ایشن کے صدر آغا روح اللہ خود ایک کرکٹر ہیں اور کھیل کود کی سرگرمیاں کافی دلچسپی رکھتے ہیں۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں