کئی سینئر کھلاڑیوں نے ورلڈ کپ کو اپنا آخری میگا ایونٹ قرار دیا ہے

لندن اور ویلز میں کرکٹ ورلڈ کپ 2019کے آغاز میں کچھ دن ہی باقی رہ گئے ہیں۔ 10بہترین ٹیمیں عالمی چیمپئن بننے کیلئے بھرپور تیاری کررہی ہیں۔ تمام ٹیموں نے اپنے اپنے اسکواڈز کابھی اعلان کردیا ہے۔ جس میں کئی پلیئرز پہلی بارعالمی کپ میں شرکت کرینگے جبکہ کئی ایسے سینئر اور تجربہ کار پلیئرز ہیں جو کئی بارمیگا ایونٹ میں حصہ لے چکے ہیں۔ انہوں نے اپنی صلاحیتوں سے اپنی اپنی ٹیموں کو عالمی اعزاز بھی دلایا۔کئی سینئر اور تجربہ کار کھلاڑیوں نے اس ورلڈ کپ کو اپنے کیرئیر کا آخری میگا ایونٹ قرار دیا جبکہ یہ عالمی کپ کئی سینئر پلیئرز کیلئے بھی الوادعی ورلڈکپ ثابت ہوسکتا ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں