اٹالین اوپن:سرینا ولیمز نے پہلا پڑاؤ بآسانی پار کرلیا- گاربائن موگوروزا اور وینس ولیمزبھی فتحیاب،مینزسنگل میں گیل مونفلس ناکام

روم/اٹلی کے شہر روم میں جاری اٹالین اوپن کے ابتدائی راؤنڈ میں نمبر دس سیڈ امریکا کی سرینا ولیمز نے سویڈن کی ربیکا پیٹرسن کو چھ،چار اور چھ،دو اور ان کی بہن وینس ولیمز نے بلجیم کی ایلیس میرٹینز کو سات،پانچ،تین،چھ اور سات،چھ سے مات دے کر پہلا پڑاؤ پار کرلیا جن کا دوسرے راؤنڈ میں مقابلہ متوقع ہے۔اسی مرحلے کے دیگر میچوں میں کامیابی کے بعد امریکا کی آمنڈا انیسیمووا،نمبر چودہ سیڈ ایسٹونیا کی انیٹ کونٹاویٹ،نمبر تیرہ سیڈ امریکا کی میڈیسن کیز،سلواکیہ کی وکٹوریہ کزمووا،آسٹریلیا کی آئیلا ٹاملیانووچ،اسپین کی گاربائن موگوروزا ، سلواکیہ کی ڈومینیکا سیبلکووا،برطانیہ کی جوہانا کونٹا،قازقستان کی یولیا پوٹینٹسیوا اور جمہوریہ چیک کی کیٹرینا سینیاکووا نے دوسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا تاہم نمبر پندرہ سیڈ چین کی چیانگ وانگ اور یوکرین کی لیزیا سورینکو ناکامی کا شکار ہو گئیں۔اسی ٹورنامنٹ کے مینز سنگل فرسٹ راؤنڈ میں اسپین کے البرٹ راموس ونولاس نے نمبر پندرہ سیڈ فرانس کے گیل مونفلس کو چھ،تین اور چھ،ایک سے اپ سیٹ شکست دی جبکہ برطانیہ کے کیمرون نوری،نمبر سولہ سیڈ اٹلی کے مارکو سیچیناٹو، ناروے کے کاسپر رڈ،سربیا کے لیزلو ڈیرے ،نمبر تیرہ سیڈ کروشیا کے بورنا کورچ،کینیڈا کے ڈینس شاپووالوف،نمبر گیارہ سیڈ روس کے کیرن خاشانوف اوراسپین کے فرنینڈو ورڈاسکو نے بھی پہلا پڑاؤ پار کرلیا تاہم آسٹریلیا کے الیکس ڈی مینار،جان ملمین، اسپین کے پابلو کیرینو بسٹا،اٹلی کے لورینزو سونیگو،قازقستان کے میخائیل کوکوشکن،برطانیہ کے کائیل ایڈمنڈ اور ڈینیئل ایوانز جبکہ کینیڈین الیکس آگر ایلیاسیمے کا سفر تمام ہو گیا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں