پولیس کی خصوصی کارروائی ملزم 28برسوں کے بعد گرفتار

سرینگر/ اے پی آئی /جموں پولیس نے 29سال تک روپوش رہنے والے ملزم کو جموںکے مضافاتی علاقے میں گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ۔ سال 91-92میں جموں پولیس نے ملک دشمن سر گرمیاں انجام دینے ،لوگوںکوغیر قا نونی سر گرمیوں کیلئے اکھسانے ،ملک کے خلاف جنگ کرنے اور عسکریت پسندوں کی عیانت کرنے کے ضمن میں دیوندر سنگھ نامی شہری کے خلا ف ایف آ ئی آر درج کیاوراس سے گرفتا رکر نے کیلئے کئی بار اس کے رہائشی مکان پرچھاپے بھی ڈالے ،پولیس کی جانب سے رہائشی مکان پرچھاپے ڈالنے کے بعد مذکورہ شخص روپوش ہوگیااس دوران پولیس نے پوٹا قانون کے تحت مذکورہ شہری کی جائیداد بھی ضبط کی اور اس کے خلاف تلاشی کارروائی جاری رکھی ۔28برسوںکے بعد پولیس /جاری صفحہ نمبر۱۱پر
نے مذکورہ شخص کی گرفتاری جموںکے مضا فاتی علاقے میںعمل میںلانے کا دعویٰ کیا ۔پولیس کے مطابق گرفتار کئے گئے شخص کوچیف چوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میںپیش کیاگیااور پوچھ تاچھ کیلئے اس سے15دنوں کی ریمانڈ حاصل کی گئی ۔     

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں