دفعہ 370اور آرٹیکل 35-Aکو قانونی جوازیت بخشی گئی ہے، این ڈی اے کےساتھ ہونے کے باوجود سچ بولنے سے نہیں ڈروں گا َ:نتیش کمار

سرینگر/ اے پی آئی /ملک کے آ ئین سے دفعہ 370کوحذف کرنے اورآرٹیکل 35Aکو منسوخ کرنے کی کسی بھی کاروائی کی مخالفت کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے بہار کے وزیراعلیٰ اورجنتا دل یونائٹڈ کے سربراہ نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کی میں مرکز میں این ڈی اے کاایک حصہ ہوں تا ہم اس کایہ بھی مطلب نہیں کہ جومجھے غلط لگے اس کوکوئی یہ کہئے کہ یہ صیح ہے میں ماننے والوں میں سے نہیں ہوں ۔جموں کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے اس میں کوئی شک نہیں اور ملک کے آ ئین کے تحت اگر انہیں خصوصی درجہ یاخصوصی اختیارات دیئے گئے ہیں ہمیں ان کا تحفظ فراہم کرناچاہئے ۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر کی جانب سے عشا ئیہ میں شامل ہونے کے موقعے پر نئی دہلی میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوںکے سوالوں کاجواب دیتے ہوئے بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے کہا کہ ملک کے عوام نے اپنی رائے کااظہار کیاہے کون جیتا کون ہارا مسئلہ یہ نہیں ہے کسی ایک کوجیتنا ہے اورکسی ایک کوہارنا ہے  ۔ایگزیکٹ پول کو خیالی پلاؤ قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بغلیں بجانے اور خوشیاں منانے سے نہ کوئی جیتتا ہے اور نہ کوئی ہارتا ہے دنیا کا دستور ہے کہ کبھی انسان کو خوشیاں ملتی ہے اور کبھی دکھ ۔
2019کے پارلیمنٹ الیکشن کے دوران سیاسی پارٹیوںکی لیڈروں کی جانب سے جوبیانات سامنے آ ئے ان پرمیں کچھ کہنے کی ضرورت محسوس نہیں کرتاہوں یہ اس ملک کا المیہ ہے کہ یہاںکار کردگی کے بجائے ایسے معاملات کو اچھالا جاتاہے جونہ عوام اور ملک کے مفاد میں ہیں۔بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے ریاست جموں کشمیر میں دفعہ 370کو آ ئین ہند سے ہذف کرنے اورآرٹیکل 35Aکو منسوخ  کرنے کے دعوے کے بارے میں جنتا دل یونائڈڈ کی کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں نتیش کما رنے کہا کہ ریاست جموں و کشمیرملک کااٹوٹ انگ ہے اور ریاست کو دفعہ 370اور آرٹیکل 35Aکی قا نونی جوازیت بخشی گئی ہے اس کے ساتھ چھیڑچھاڑ کے میں خلاف ہوں ۔میرا یہ موقف آ ج کانہیں بلکہ میں برسوں سے اس پر قا ئم ہوں اور آ ئندہ بھی اپنے قول اور فعل کو نبھانے کی بھرپور کوشش کروں گا۔بہا رکے وزیراعلیٰ نے کہاکہ اگرریاست کویہ خصوصی درجات دیئے گئے ہیں تمام سیاسی پارٹیوں کوچاہئے کہ وہ ریاست کیلئے جوبہترہے وہ کرنے کی کوشش کرے اور ریاست کے لوگوں کوپریشانیوں میں مبتلاکرنے سے گریز کریں ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں