سائنا ۔سمیر کی شکست ، سدیرمن کپ میں ہندوستان کا سفر ختم

نینگ /چین/یواین آئی/ ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑیوں کی مایوس کن کارکردگی کے بعد بدھ کو یہاں سدیرمن کپ -2019 میں ہندوستان کا گروپ 1 ڈی میں چین کے خلاف صفر۔پانچ کی یکطرفہ شکست کے ساتھ سفر ختم ہو گیا۔سائنا نہوال اور سمیر ورما سے ہندوستان کو کافی امیدیں تھیں لیکن دونوں ہی اپنے اپنے مقابلے ہار گئے ۔سمیر کو مردوں کے سنگلز میں چن لونگ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ مکسڈ ڈبلز میں پرنب جیری چوپڑا اور این سکي ریڈی کی جوڑی کو وانگ اور ہوانگ ڈونگپنگ کی جوڑی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔مردوں کے سنگلز مقابلے میں ساتوکسراج رینی ریڈي اور چراغ شیٹی کی جوڑی نے تین گیموں تک جدوجہد کی لیکن ہان چینگ کائی اور جھو ھاوڈونگ سے انہیں ہار کا سامنا کرنا پڑا۔ خواتین کے سنگلز میں اگرچہ سائنا سے کافی امیدیں تھیں جنہوں نے سب سے زیادہ مایوس کیا اور چین یوفئي کے ہاتھوں محض 33 منٹ میں وہ مقابلہ گنوا بیٹھیں۔ سائنا ملائیشیا کے خلاف کھیلنے نہیں اتری تھیں۔ خواتین کے ڈبلز میں اشونی پونپا اور این سکي ریڈی کو چن کنگچین اور جیا یوفان کے ہاتھوں 12-21، 15-21 سے شکست کھانی پڑی۔ یہ سدیرمن کپ -2019 میں ہندوستان کی مسلسل دوسری شکست ہے ۔ اس سے پہلے منگل کو اسے ملائیشیا سے دو۔تین سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں