ٹریک اینڈفیلڈ کھلاڑی گومتی پر 4 سال کی پابندی عائد ہوسکتی ہے

نئی دہلی/یواین آئی/ ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کی 800 میٹر مقابلے میں طلائی تمغہ جیتنے والی ٹریک اور فیلڈ کھلاڑی گومتی ماری متھو کا ڈوپ ٹسٹ مثبت ہونے کی خبریں سامنے آنے کے بعد ان پر چار سال کی پابندی عائد ہوسکتی ہے ۔مختلف میڈیا رپورٹ کے مطابق گومتی کو ممنوعہ دواؤں کے استعمال کا قصوروار پایا گیا ہے ۔ اگرچہ گومتي نے ان الزامات سے انکار کیا ہے ، لیکن خیال کیا جاتا ہے کہ ان پر چار سال کی پابندی عائد ہوسکتی ہے اور وہ اپنا تمغہ بھی گنوا سکتی ہیں۔ اگرچہ میڈیا رپورٹ کے مطابق گومتی کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے ۔ہندوستانی کھلاڑی کا ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے دوران اے سیمپل لیا گیا تھا اور اس کی جانچ میں ممنوعہ اسٹرائیڈ کے استعمال کی تصدیق ہوئی ہے ۔ اگر گومتی کا بی نمونہ بھی مثبت پایا جاتا ہے تو انہیں چار سال کے لئے معطل کیا جا سکتا ہے اور وہ اپنا ایشیائی کھیلوں کا طلائی تمغہ بھی گنوا سکتی ہیں۔رپورٹ کے مطابق گومتی کا اس سال مارچ میں فیڈریشن کپ کے دوران بھی نمونہ مثبت پایا گیا تھا۔ 30سال کی کھلاڑی نے 2019 ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ-دوحہ میں 800 میٹر ریس میں طلائی تمغہ جیتا تھا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں