امریکہ ہواوئی کو تجارتی جنگ میں گھسیٹ سکتا ہے

واشنگٹن، 24مئی âاسپوتنکá امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ چین کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کی وجہ سے تجارتی جنگ میں ہواویئی کو شامل کیا جا سکتا ہے ۔مسٹر ٹرمپ نے جمعرات کو نامہ نگاروں سے کہا ‘‘اگر ہم کوئی سودا کرتے ہے تو میں تصور کر سکتا ہوں کہ ہواویئی اس میں کسی نہ کسی شکل میں شامل ہو سکتا ہے میں سوچتا ہوں کہ اس کے اچھے آثار ہیں’’۔انہوں نے کہا کہ وہ قومی سلامتی کے نقطہ نظر سے ہوویئی کے بارے میں فکر مند ہیں۔قابل ذکر ہے کہ ٹرمپ کے ایک حکم کے بعد 16مئی کو ہواویئی اور اس کی معاون 70کمپنیوں کو امریکہ نے بلیک لسٹ میں ڈال کرملک میں ان کی سرگرمی پر پابندی عائد کر دی تھی۔ اس حکم کے بعد امریکی کمپنیوں ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کے ساتھ کاروبار کرنے کی اجازت لینا ضروری ہے ۔گزشتہ سال آسٹریلیا، جاپان، نیوزی لینڈ اور امریکہ سمیت کئی ممالک نے چین کی ھواویئی کمپنی پر آلات کے ذریعے جاسوسی کرنے کا الزام لگایا گیا ہے ۔ اگرچہ کمپنی نے الزامات کو مسترد کردیا ہے ۔ اس کے بعد سیکورٹی خدشات کی وجہ سے کمپنی کو سرکاری معاہدوں میں حصہ لینے سے روک دیا گیا ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں