شب قدر- جمعتہ الوداعی اور عید الفطر کے سلسلے میں کئے جارہے انتظامات کا جائزہ لیاگیا

سرینگر/اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ریاض احمد بیگ نے کل یہاں ایک میٹنگ کے دوران جمعتہ الوداع، شبِ قدر اور عیدا لفطر کے سلسلے میں کئے جارہے انتظامات کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں ضلع سول و افسران کے علاوہ ایگزیکٹو افسر میونسپل کمیٹی بھی موجود تھے۔میٹنگ میں ضلع انتظامیہ کی طرف سے ضلع بھر میں لوگوں کی سہولیت کے لئے کئے جارہے انتظامات کا جائیزہ لیا گیا۔اے سی آر نے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ اشیائ خوردنی کے علاوہ بجلی و پانی کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے عید گاہ و دیگر مساجد کے اطراف میں صحت و صفائی اور طبی سہولیات کو دستیاب رکھنے کی ہدایت دی۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں