کولمبیا کے ساتھ متصل سرحد کھولنے کا حکم

میکسیکو سٹی، 8جون âاسپوتنکá وینزویلا کے صدر نکولس مادرو نے کولمبیا کے ساتھ متصل ملک کی سرحد کو کھولنے کے احکامات دیئے ہیں جو فروری میں وینزویلا میں سیاسی بحران کے بعد سے بند ہے ۔ مسٹر مادرو نے جمعہ کو ٹویٹ کیا‘‘ملک کی خودمختاری کو مکمل طور پر یقینی بنانے کے لئے ، میں نے آٹھ جون ہفتہ سے ریاست تچرا میں کولمبیا کے ساتھ متصل سر حد کھولنے کا حکم دیا ہے ۔ہم ایک پرامن قوم ہیں جو ہماری آزادی کی سختی سے حفاظت کرتے ہیں’’۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں