میکسیکو کاجنوبی سرحد پر نیشنل گارڈ کی تعیناتی کا فیصلہ

میکسیکو سٹی، 8جون âاسپوتنکá میکسیکو نے امریکہ سے متصل اپنی سر حد سے غیر قانونی تارکین وطن کے نقل مکانی کو روکنے کے لئے ہر ممکن سخت قدم اٹھانے کا عہد کیا ہے جس میں نیشنل گارڈ کے فوجیوں کو جنوبی سرحد پر تعینات کرنا اور انسانی اسمگلنگ اور اسمگلنگ کے نیٹ ورک کا خاتمہ شامل ہے ۔امریکی-میکسیکو متحدہ منشور میں یہ تفصیلات دی گئی ہ۔ امریکی وزارت خارجہ نے جمعہ کو دیر رات بتایا‘‘میکسیکو نے اپنی جنوبی سرحد کو ترجیح دیتے ہوئے پورے میکسیکو میں نیشنل گارڈ کے اپنے جوانوں کی تعیناتی کے علاوہ غیر قانون نقل مکانی کو روکنے کے لئے سخت اقدامات کرنے کی بات کہی ہے ۔ میکسیکو انسانی اسمگلنگ اور اسمگلنگ نیٹ ورک کے ساتھ ساتھ ان کے غیر قانونی مالی اور نقل و حمل کے نیٹ ورک کو تباہ کرنے کے لئے فیصلہ کن کارروائی کر رہا ہے ’’۔ مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے ‘‘امریکہ اور میکسیکو دو طرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے مصروف عمل ہیں، جس میں ہماری مشترکہ سرحد کو بہتر تحفظ اور محفوظ کرنے کے لئے معلومات کا تبادلہ کرنا اور مربوط کارروائی بھی شامل ہے ‘‘۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں