آئی سی سی نے ورلڈکپ کمنٹیٹرز کو وارننگ دیدی

انگلینڈ / انٹرنیشنل کرکٹ کونسل âآئی سی سیá نے ورلڈکپ 2019ئ کے کمنٹیٹرز کو وارننگ جاری کرتے ہوئے مشاہدے میں احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے تاکہ تنقید کے معاملے پر تمام ٹیموں اور کھلاڑیوں کیساتھ مکمل انصاف کیا جا سکے۔بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق آئی سی سی ویسٹ انڈیز کے سابق بائولر اور معروف کمنٹیٹر مائیکل ہولڈنگ کے ان الفاظ پر بہت فکرمند ہے جو انہوں نے ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کیخلاف میچ کے دوران متنازعہ فیصلوں کے باعث امپائرز کیخلاف استعمال کئے۔ انہوں نے اس میچ میں امپائرنگ کو ہولناک اور انتہائی کمزور قرار دیا تھا کیونکہ ان کی ٹیم یہ میچ صرف 5 رنز کے انتہائی کم مارجن سے ہار گئی تھی۔اس میچ میں امپائرنگ کے فرائض سرانجام دینے والے کیوی امپائر کرس گافانی مچل سٹارک کی نو بال دیکھنے میں ناکام رہے تھے اور اسی گیند پر کرس گیل آئوٹ ہوئے حالانکہ اسے نو بال قرار دیا جانا چاہئے تھا اور ویسٹ انڈیز کو فری ہٹ بھی ملتی۔ اس موقع پر مائیکل ہولڈنگ نے امپائرز پر تنقید کرتے ہوئے اس فیصلے کو ہولناک قرار دیا تھا۔
سرینا ولیمز پہلی سیلف میڈ ارب پتی ایتھلیٹ بن گئیں
 نیویارک/ امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمزنے پہلی ارب پتی امریکی ایتھلیٹ بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔امریکی جریدے ’فوربز‘ کی تازہ فہرست میں سرینا ولیمز بھی جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہیں، سرینا امریکا کی وہ واحد ایتھلیٹ خاتون ہیں جو سیلف میڈ ارب پتی بنی ہیں۔سرینا ولیمز کی مجموعی دولت 22 کروڑ 50 لاکھ امریکی ڈالر ہے ، سرینا ولیمز کی دولت میں زیادہ تر کمائی ان کے کھیل، میڈیا میں اشتہارات اور سرمایہ کاری سے حاصل ہوئی۔
 بدزبانی پر آسٹریلوی اسپنر ایڈم زیمپا کو سزا
ناٹنگھم/ ویسٹ انڈیز سے میچ میں نازیبا الفاظ ادا کرنے پر آسٹریلوی اسپنر ایڈم زیمپا کو ایک ڈی میرٹ پوائنٹ کی سزا کے علاوہ آفیشل طور پر تنبیہ بھی جاری کردی گئی۔بدزبانی کا یہ افسوسناک واقعہ میچ کے 29ویں اوور میں اس وقت پیش آیا جب زیمپا حریف بیٹسمین شائی ہوپ اور جیسن ہولڈر کو بولنگ کررہے تھے، واقعے کی رپورٹ فیلڈ امپائرز اور دیگر آفیشلز نے کی تھی۔ادھر زیمپا نے غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے میچ ریفری جیف کروو کی عائد کردہ سزا کو قبول کرلیا۔
عمران خان کو فائٹ میں بطور مہمان خصوصی کی دعوت
لاہور / پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے برطانوی باکسر عامر خان کی ہندستانی حریف کے ساتھ فائٹ میں بطور مہمان خصوصی کی دعوت قبول کر لی ہے ۔عامر خان نے وزیراعظم عمران خان کو بطور مہمان خصوصی فائٹ دیکھنے کی دعوت دی تھی۔خیال رہے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور ہندستانی باکسر کے درمیان مقابلہ بارہ جولائی کوجدہ میں ہوگا ۔برطانوی نژاد باکسر عامر خان ہندستانی ورلڈ باکسنگ کونسل ایشین چمپئن نیرج گوئت کو بارہ جولائی کو جدہ میں شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں