اولمپک کوالیفائرکےلئے بھارتی خواتین ہاکی ٹیم جاپان روانہ

نئی دہلی/یو این آئی/ ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم ایف آئی ایچ سیریز فائنلس کے لئے سنیچر کو ہیروشیما کے لئے روانہ ہوگئی جہاں اس کی نظریں 2020 میں ہونے والے ٹوکیو اولمپک کوالیفی کیشن ٹورنامنٹ میں جگہ بنانے پر لگی ہوں گی۔ہندوستانی ٹیم کپتان رانی اور نائب کپتان سویتا کی قیادت میں اس ٹورنامنٹ میں کھیلیں گی۔ ہیروشیما روانہ ہونے سے پہلے رانی نے کہا کہ ‘‘ہم ٹورنامنٹ میں کافی اعتماد کے ساتھ جارہے ہیں۔ ٹیم نے حال ہی میں اسپین، ملائشیا اورجنوبی کوریا کا دورہ کیا تھا۔ جو تجربہ ان ٹورنامنٹ میں حاصل کیا ہے اس کا فائدہ انہیں ملے گا۔ گزشتہ کچھ عرصے میں ہماری کارکردگی میں بہتری آئی ہے ۔ کئی کھلاڑی ایک ساتھ کئی دنوں سے کھیل رہے ہیں۔ ظاہر ہے کہ اس کا فائدہ ٹیم کو ملے گا۔اس ٹورنامنٹ میں ہندوستان پولینڈ، اروگوئے اور فجی کے ساتھ پول اے میں شامل ہیں جبکہ پول بی میں جاپان، چلی، روس اور میکسیکو شامل ہیں۔ہندوستان اپنی مہم کی ابتدا 15 جون کو اروگوئے کے ساتھ کھیل کر شروع کرے گا۔ ٹوکیو اولمپک کے کوالی فیکیشن ٹورنامنٹ میں جگہ بنانے کے لئے ہندوستان کو فائنل میں جگہ بنانی ہوگی۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں