ڈورو اور ویری ناگ میں دوسرے روز بھی ہڑتال، احتجاجی مظاہروں کو روکنے کیلئے سیکورٹی کے کڑے انتظامات

سرینگر //یو پی آئی //ڈورو اور ویری ناگ اننت ناگ میں دوسرے روز بھی مقامی جنگجو کی یاد میں مکمل ہڑتال سے معمولات زندگی ٹھپ ہوکررہ گئی۔ اس دوران علاقے میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو ٹالنے کیلئے جگہ جگہ سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا۔ ویری ناگ کے جنگلی علاقے میں مقامی عسکریت پسند کی ہلاکت کے خلاف ڈورو علاقے میں دوسرے روز بھی ہڑتال رہی۔ نمائندے کے مطابق ہڑتال کے باعث ویری ناگ ڈورو شاہراہ پر دن گاڑیوں کی آواجاہی بند رہی جس کے نتیجے میں لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔ نمائندے نے بتایا کہ ہڑتال سے سڑکیں سنسان پڑی رہی جبکہ پرائیوٹ اداروں میں کوئی کام کاج نہیں ہوا۔ ا س دوران مقامی جنگجو کے لواحقین کے ساتھ دوسرے روز بھی تعزیتی پُرسی کی خاطر آنے والے لوگوں کا تانتا بندھارہا۔ نمائندے نے بتایا کہ اس موقع پر نوجوانوں نے اسلام و آزادی کے حق میں نعرے بازی کی۔ معلوم ہوا ہے کہ ڈورو اور اُس کے ملحقہ علاقوں میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو ٹالنے کیلئے جگہ جگہ سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کی تعیناتی عمل میں لائی گئی تھی ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں