چیف سیکرٹری کی صدارت میں ریاستی کیمپا کی 17 ویں سٹیرنگ کمیٹی کی میٹنگ منعقد

سری نگرچیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم کی صدارت میں کیمپا کی 17ویں سٹیرنگ کمیٹی کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں جنگلات و جنگلی حیات محکمہ کےلئے سال 2019-20ئ کے اے پی او کی عمل آوری کا جائزہ لیا گیا جس کو جنوری 2019ئ میں منظور کیا گیا تھا۔میٹنگ میں پرنسپل سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقی ، کمشنر سیکرٹری جنگلات و ماحولیات ، پی سی سی ایف ،چیف وائیلڈ لائف وارڈن اور دیگر افسران موجود تھے۔جبکہ ایک غیر سرکاری رضا کار تنظیم کے ممبر نذیر بے نظیر نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔اے پی سی سی ایف â کیمپاá سرویش رائے نے میٹنگ کے دوران کیمپا کے تحت سالانہ پلان کی طبعی و مالی حصولیابیوں کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔ریاست میں جنگلات کے تحفظ اور بحالی کے کام میں کیمپا کے رول کو اُجاگر کرتے ہوئے کمیٹی کو بتایاگیا کہ ریاست میں ترقیاتی کاموں کے لئے جموں و کشمیر فارسٹ کنزرویشن ایکٹ کے تحت فراہم کی گئی 13000 ہیکٹر اراضی کے مقابلے میں اب تک 45000 ہیکٹر اراضی کو اب تک کیمپا کے تحت لایا گیا ہے ۔چیف سیکرٹری نے خصوصاً تباہ شدہ جنگلاتی علاقے میں شجرکار ی کے لئے کیمپا رقومات کی مؤثر عمل آوری پر زور دیا ۔انہوں نے اس نظام میں شفافیت لانے کی غرض سے محکمہ جنگلات کے افسران کو محکمہ کی ویب سائٹ پر الگ سے نقشہ جات اَپ لوڈ کرنے کی ہدایت دی۔کمیٹی نے 16ویں سٹیرنگ کمیٹی میٹنگ کے دوران لئے گئے فیصلوں پر عمل درآمد کا بھی جائزہ لیا۔کیمپا کاموں کی نگرانی کے تعلق سے کمیٹی کو بتایا گیا کہ مختلف سطحوں پر اندرونی نگرانی کی جاتی ہے اور محکمہ ایک الگ نگران کی خدمات حاصل کر رہا ہے۔کمیٹی نے محکمہ کو 15ñجون تک آر ایف پی کی اَپ لوڈنگ کا عمل مکمل کرنے کی ہدایت دی۔کمیٹی نے فیصلہ لیا کیمپا رقومات کو ٹریجری نظام کے ذریعے واگزار کیا جائے گا۔کمیٹی نے سٹیٹ پولیوشن کنٹرول بورڈ کا ساڑھے پانچ کروڑ روپے کا منصوبہ بھی منظور کیا۔این جی او ممبر نذیر بے نظیر نے ہرن گاندربل میں بائیو ڈائیورسٹی پارک کے قیام کو منظور ی دینے کے لئے کمیٹی کا شکریہ ادا کیا۔اُنہوں نے اس پروجیکٹ کی فوری تکمیل کی مانگ کی۔چیف سیکرٹری نے محکمہ جنگلات کو ہدایت دی کہ وہ اس پروجیکٹ کو پانچ سال کے بجائے تین سال کے اندر مکمل کرنے کے امکانات کا جائزہ لیں۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں