آج وادی بھر میں ٹرانسپورٹروں کی طرف سے چکہ جام رہے گا

سرینگر/ٹرانسپورٹرس ویلفئیر ایسوسی ایشن نے اپنے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ مطالبات پورے ہونے تک جد وجہد جاری رکھی جاے گی ۔ترجمان نے بتایا کہ آج پہلے مرحلے پر پوری ریاست میں چکہ جام رہے گا اور کوئی بھی پسنجر گاڑی ،آٹو ،ٹیمپو وغیرہ نہیں چلے گا ۔ترجمان کے مطابق سرکار کی طرف سے ٹرانسپورٹروں کے مطالبات کو نظر اندا ز کرنا ہمارے /جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
لئے ناقابل قبول ہے ادھر پارمپورہ ٹریڈرس ایسوسی ایشن کے سربراہ ہلا ل احمد منڈو نے اپنے بیان میں ٹرانسپورٹروں کی طرف سے دی گئی ہڑتال کال کی حمایت کا اعلان کیا ہے اور کہا کہ ٹول ٹیکس ٹرانسپورٹروں کے ساتھ ظلم کے مترادف ہے جبکہ لداخ میں یہاں کی گاڑیوں کو سائیٹ سینگ پر پابندی باعث تعجب ہے انہوں نے کہا کہ یہاں دوسرے علاقوں سے آنے والی گاڑیوں پر ایسی کوئی پابندی نہیں ہے لیکن نہ جانے کیوں لداخ میں کشمیری ٹرانسپورٹروں پر پابندیاں عاید کردی گئی ہیں ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں