شہر میں چھاپڑی فروشوں کو مخصوص جگہوں پر منتقل کرنے کیلئے اقدامات سرینگر انتظامیہ نے انفورسمنٹ پلان کو حتمی شکل دی

سرینگر/شہر سرینگرمیں اندراج شدہ چھاپڑی فروشوں کو مخصوص جگہوں پر منتقل کرنے کے لئے ضلع انتظامیہ نے انفورسمنٹ پلان کو حتمی شکل دے دی ہے ۔ ان باتوں کا اظہار کل ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری کی صدارت میں منعقدہ افسران کی ایک میٹنگ کے دوران کیا گیا۔ /جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
میٹنگ میں بتایاگیا کہ محکمہ مال اور ایس ایم سی کے عہدہ داروں پر مشتمل مشترکہ انفورسمنٹ ٹیم شہر میں تمام سڑکوں   اورفٹ پاتھوں سے چھاپڑی فروشوں کو مقررہ جگہوں پر منتقل کرنے کے لئے اقدامات کرے گی۔ جبکہ پولیس اور سی آر پی ایف کے اہلکار انفورسمنٹ ٹیم کو کارروائی کے لئے تعاون دےں گے۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ شہر میں سڑکوں پر تجاوزات اور چھاپڑی لگانے کی کسی بھی صورت میں اجازت نہیں دی جائے گی اور اس سلسلے میں منتقل ہونے سے انکار کرنے یا خلاف ورزی کرنے والے چھاپڑی فروشوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ اس دوران  متعلقہ تحصیلداران اپنے علاقوں کے حدود میں چھاپڑی فروشوں کومنتقل کرنے کی پوری کارروائی کی نگرانی کریں گے ۔ میٹنگ کے دوران مزید بتایا گیا کہ دکانداروں کی طرف سے فٹ پاتھوں پر غیر قانونی قبضہ کرنے اور سودا و سامان سجانے پر بھی قانونی کارروائی کی جائے گی تاکہ فٹ پاتھوں کو غیر قانونی قبضے سے چھڑا کر لوگوں کے آسان عبورو مرور کو یقینی بنایا جاسکے۔میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ خلاف ورزیوں میں ملوث تاجروں اور دکانداروں کو دکانیں کھولنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور جرمانہ ادا کرنے کے بعد ہی انہیں کاروباری سرگرمیوں کو جاری رکھنے کی اجازت ہوگی ۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ شہر سری نگر میں اندراج شدہ چھاپڑی فروشوں کی تعداد 3000 ہے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں