تولہ مولہ میں سابق ممبر اسمبلی کا  فرزند جاں بحق مغل روڈ حادثے میں 2نوجوان لقمہ اجل

سرینگر/ رحیم رضوان / جے کے این ایس / یو پی آئی /گاندر بل میں ایک المناک حادثے میںسابق ممبر اسمبلی کا بیٹا مکان کے چھت سے گر کر لقمہ اجل بن گیا جس کے نتیجے میں علاقے میں کہرام مچ گیا۔جبکہ پورا گائوں ماتم کدے میں تبدیل ہوا ۔ وسطی ضلع گاندر بل کے تولہ مولہ علاقے میں اس وقت صف ماتم بچھ گئی جب علاقے میںسابق ممبر اسمبلی سابق ایم ایل اے محمد مقبول بٹ کا جواں سال فرزند مکان کے چھت سے گر کر لقمہ اجل بن گیا، گاندربل ضلع کے تولہ مولہ میں اس وقت صف ماتم بچھ گیا جب 50 برس کا ظفراللہ بٹ ولد محمد مقبول بٹ ساکن تولہ مولہ اپنے زیر تعمیر رہائشی مکان کے چھت پر کسی کام سے بیٹھا گیا کہ اس دوران وہ اپنا توازن کھو بیٹھا/جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
 کہ اچانک اس کا پیر پھسل کر چھت سے گر کر شدید طور پر زخمی ہوگیا اگر چہ مزکورہ نوجوان کو فوری طور سب ڈسٹرکٹ ہسپتال گاندربل پونچھایا گیا لیکن وہاں پر ڈاکٹروں نے اس سے مردہ قرار دیا مزکورہ نوجوان محکمہ ارگیشن اینڈ فلڈ کنٹرول میں ملازم تھا جب ?س کی لاش آبائی علاقے میں لائی گئی تو وہاں کہرام مچ گیا۔ادھرمغل شاہراہ پر ٹریفک کے ایک المناک حادثے میں 2نوجوانوں کی موت واقع ہوئی۔ پولیس ذرائع نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ٹاٹا موبائیل ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں دو نوجوانوں کی موقعے پر ہی موت واقع ہوئی۔ مغل شاہراہ پر پوشنہ چھم کے مقام پر ٹاٹا موبائیل زیر نمبر Jk12-1129ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 23سالہ نزاکت علی ولد محمد تاج اور 22سالہ مشتاق احمد ولد محمد شریف ساکنہ مینڈھر کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی ۔ مقامی پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او شوکت امین نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فورسز اہلکار جائے وقوع پر پہنچے اور زخمی نوجوانوں کو نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے دونوں کو مردہ قرار دیا۔ پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں