پاکستان کا بھارتی وزیراعظم کو فضائی حدود  استعمال کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ

اسلام آباد /پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے طیارے کو کرغزستان جانے کے لیے ملک کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی13 اور 14جون کو کرغزستان میں ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم âایس سی اوá کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے بشکیک جائیں گے۔۔بھارت نے پاکستان سے درخواست کی تھی کہ وہ اپنی فضائی حدود کھول دیں اور وزیراعظم نریندر مودی کا طیارے اپنی فضائی حدود سے گزر کر کرغزستان جانے کی اجازت دیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ضابطے کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد بھارتی حکومت کو اس فیصلے کے بارے میں آگاہ کر دیا جائے گا۔حکام کا یہ بھی کہنا تھا کہ سول ایوی ایشن/جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
 اتھارٹی âسی اے اےá کو اپنے ایئر ٹریفک کنٹرول کو آگاہ کرنے کی ہدایت جاری کر دی جائیں گی۔انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کا خواہاں ہے جسے اس کی پیشکش میں بھارت کی جانب سے بھی مثبت جواب کی امید ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے اپنے بھارتی ہم منصب کو خط لکھا تھا جس میں انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان کشمیر سمیت تمام مسائل کو حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔حکام کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایس سی او سربراہی کانفرنس میں دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کے درمیان ملاقات ممکن نہیں تاہم پاکستان، بھارت سے اپنی بات چیت کی پیشکش کے مثبت جواب کا خواہش مند ہے۔جب ڈان نے پاکستانی وزارت خارجہ میں حکام سے رابطہ کیا تو انہوں تصدیق کی کہ انہیں بھارتی وزیراعظم کا طیارہ پاکستانی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت کی درخواست موصول ہوئی تھی۔انہوں نے بھی تصدیق کی کہ حکومت پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کے طیارے کو پاکستانی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ گذشتہ ماہ بھی پاکستان نے بھارتی وزیرِ خارجہ سشما سوراج کے طیارے کو پاکستانی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی تھی جب وہ ایس سی او اجلاس میں شرکت کے لیے بشکیک گئیں تھیں۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں