اُدھم پور پولیس اکیڈمی میں پاسنگ آئوٹ پریڈ منعقد

اُدھمپور ñکے این ایس ñڈائریکٹر جنرل آف پولیس دلباغ سنگھ نے واضح کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں جرائم کےخلاف نمٹنے کےلئے پولیس اہلکاروں کو پیشہ ورانہ تربیت سے لیس کیا جائےگا۔  شیر کشمیرپولیس اکیڈمی اُدھمپور میں منگلوار کو پاسنگ آئوٹ پریڈ کے دوران 220پولیس اہلکاروں کے علاوہ 16ڈپٹی ایس پیز، 13ایس آئی اور اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو تربیت مکمل ہونے کے بعد فارغ کیا گیا۔اس موقعے پر ریاستی گورنر کے خصوصی مشیر کے وجے کمار، کے کے شرما اور پولیس سربراہ دلباغ سنگھ بطور مہمان خصوصی شامل رہے۔ڈی جی پی نے تقریب کے دوران فارغ شدہ اہلکاروں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے اس اُمید کا اظہار کیا کہ آنے والے وقت میں جموں وکشمیر پولیس کی شان رفتہ میں مزید اضافہ کیا جائےگا۔ انہوں نے بتایا کہ فارغ شدہ یچ کے ساتھ انہیں دو بار تبادلہ خیال کا موقعہ ملا جس دوران کئی اہم معاملات و مسائل پر گفت و شنید کی گئی۔ ڈی جی پی کے بقول مجھے اس بات پر فخر ہے کہ سبھی پولیس اہلکاروں کے حوصلے بلند ہے اور وہ اپنی خدمات کو پولیس کے لئے وقف رکھنے میں فخر محسوس کررہے ہیں۔ڈی جی پی نے بتایا کہ آج کے فارغ شدہ بیچ کو عمومی تربیت کے علاوہ خصوصی تربیت فراہم کی گئی تاکہ آنے والے وقت میں جرائم کےخلاف کارروائی کے دوران کوئی دشواری پیش نہ آئے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں