جموں وکشمیر بنک محفوظ ہاتھوں میں: چیف سیکرٹری، چیرمین اور ایم ڈی کے عہدوں کےلئے سرچ کمیٹی عنقریب تشکیل دی جائےگی

سرینگر/ کے این ایس /ریاست کے چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم نے بتایا کہ جموں وکشمیر بنک سے متعلق آنے والے دنوں میں چیرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر کے علیحدہ علیحدہ عہدے ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ بنک خیراتی ادارہ نہیں بلکہ ایک مالیاتی ادارہ ہے جو ریاستی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔  ریاست کے چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم نے بدھوار کو ایس کے آئی سی سی/جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
 میں گورنر ستیہ پال ملک کے ہمراہ پریس کانفرنس میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جموں وکشمیر کےلئے آنے والے دنوں میں چیرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر کے الگ الگ عہدے ہوں گے اور یوں بنک کا دو طرفہ کٹرول ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ بہت جلد جموں وکشمیر بنک میں دو طرفہ کنٹرول ہوگا جہاں چیرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر کے الگ الگ عہدے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی سرکار بنک میں تمام اُمور میں نظم و ضبط اور شفافیت لانے کےلئے چیرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر کے الگ الگ عہدے مقرر کرے گی۔پریس کانفرنس میں حال ہی میں بنک کے سابق چیرمین پرویز احمد کی برطرفی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں چیف سیکرٹری کا کہنا تھا کہ ریزرو بنک آف انڈیا نے بنک میں کام کاج کو جاری رکھنے کےلئے عبوری چیرمین تعینات کیا جبکہ بنک کےلئے چیرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر کے عہدوں پر مناسب ، موزون اور قابل افراد کی تعیناتی کےلئے بنک کے ماہر اور اعلیٰ افسران پر مشتمل ٹیم کو جلد ہی تشکیل دیا جائےگا۔کے این ایس نمائندے کے مطابق چیف سیکرٹری نے میڈیا نمائندوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’جموں وکشمیر بنک محفوظ ہاتھوں میں ہے اور سابق چیرمین پرویز احمد کی تبدیلی آر بی آئی نے کی ہے۔اس سلسلے میں جلد ہی سرچ کمیٹی کو تشکیل دیا جائے گا جو بنک میں کام کاج کو بہتر ڈھنگ سے چلانے کےلئے چیرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر کے عہدوں کےلئے مناسب ، موزوں اور قابل ترین افراد کو تعینات کرےگی‘‘۔ انہوں نے کہا کہ ’’بنک عوامی مال و جائیداد کا محافظ ہے اور یہ کوئی خیراتی ادارہ نہیںبلکہ ایک مالیاتی ادارہ ہے جو ریاستی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ سرکار بنک کی شان رفتہ کو بحال کرنے میں تمام ممکنہ اقدامات اُٹھائےگی‘‘۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں