حماس کے ٹوئٹر استعمال کرنے پر پابندی کی درخواست

واشنگٹن، 12جون âاسپوتنکá امریکہ میں 16ممبران پارلیمنٹ نے منگل کے روز ٹوئٹر کو ایک خط لکھ کر مزاحمتی اسلامی تحریک ‘حماس’ کے اس کے پلیٹ فارم کو استعمال کرنے پر پابندی لگانے کی درخواست کی۔ رکن پارلیمنٹ لی جیلڈن نے منگل کو یہ اطلاع دی۔ مسٹر لی جیلڈن نے کہاکہ ‘‘ممبر پارلیمنٹ لی جیلڈن، ڈو لیمبورن اور جو ولسن، ہاؤس آف ری پبلک اسرائیل کاکس کے کو چیئرمین نے ٹوئٹر کے چیف ایگزیکٹو افسر جیک ڈورسے کو 16ممبران پارلیمنٹ کا ایک خط سونپا اور نامزد غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں کے ذریعہ ٹویٹر پلیٹ فارم کے استعمال کرنے پر پابندی عائد کرنے اپیل کی’’۔خط میں مسٹر ڈورسے سے ٹوئٹر پر دہشت گردانہ سرگرمیوں کو فروغ دینے والے تمام مواد کو ہٹانے کی بھی درخواست کی گئی جس میں حماس کے لوگ اسرائیل کے خلاف تشدد بھڑکانے کے لئے اس پلیٹ فارم کا استعمال کرتے ہیں۔خط میں کہا گیا کہ حماس ہر سال اسرائیل کے خلاف اپنے لوگوں کو متحرک کرنے کے لئے ٹوئٹر کا استعمال کرتا ہے ۔ حماس اور دیگر دہشت گرد تنظیمیں اپنے لوگوں کو بھرتی کرنے کے لئے ٹویٹر کا استعمال کرتی ہیں اور بے قصور امریکیوں اور اسرائیلی شہریوں کو ہلاک کرنے والوں کی تعریف کرتی ہیں۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں