امریکہ سعودی عرب اور یو اے ای کو ہتھیار فروخت کرنے کیلئے پرعزم

واشنگٹن، 12جون âاسپوتنکá امریکہ نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات âیو اے ایá کو اپنے ہتھیار وں کوفروخت کرنے کے سلسلہ میں اپنے عزائم کا اظہار کیا ہے ۔امریکہ کے قائم مقام وزیر دفاع پیٹرک شناھن نے منگل کو یہاں جارجیا کے وزیر دفاع سے ملاقات کے دوران صحافیوں سے یہ بات کہی۔ امریکہ اس کے ذریعہ روس اور چین کو اس دوڑ میں پیچھے چھوڑنا چاہتا ہے ۔اگر امریکہ ان دونوں ممالک کو ہتھیار نہیں فروخت کرتا ہے تو یہ دونوں ممالک روس یا چین سے ہتھیار خرید سکتے ہیں۔مسٹر شناھن نے کہا‘‘سعودی عرب اور یو اے ای کے ساتھ صورت حال یہ ہے کہ ہم انہیں اپنے دفاع کے لئے غیر ملکی ہتھیار کیسے فراہم کریں؟ خطرے سے بھرے ماحول میں انہیں ہتھیار دینا ضروری ہے ۔ اگر وہ اپنے قریبی اتحادی امریکہ سے ہتھیار نہیں خریدتے ہیں تو سیکورٹی وجوہات کے سبب وہ چین یا روس سے ہتھیار خریدیں گے ’’۔گزشتہ ہفتہ غیر ملکی معاملات پر سینیٹ کمیٹی نے ایک پریس ریلیز میں کہا تھا کہ اس کے رکن 22مختلف تجویز پیش کریں گے تاکہ ٹرمپ انتظامیہ سعودی عرب اور یو اے ای کو ہتھیار فروخت نہ کر سکے ۔ قابل غور ہے کہ امریکہ کا منصوبہ سعودی عرب کے ساتھ 8.1ارب ڈالر والا دفاعی سمجھوتہ کرنا ہے
۔ اس معاہدہ کے تحت امریکہ سعودی عرب کے لئے120000جدید بم،انہیں ایف -15لڑاکا طیاروں کی جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنا، مارٹر،اینٹی ٹینک میزائل اور 50یلیبر کی رائفلیں دینا ہے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں