پاکستان میں تیل، چینی اور کاروں سمیت کئی دیگر اشیا کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد، 12جون âیو این آئیá عمران خان حکومت کے پہلے بجٹ میں کاروں کی قیمتوں میں اضافہ کی تجویز سمیت تیل، گھی، چینی، سگریٹ، سیمنٹ، کار، سونا اور چاندی وغیرہ کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے امکانات ہیں۔گزشتہ سال اقتدار میں آئی عمران خان کی پاکستان تحریک انصاف نے منگل کو اپنا پہلا بجٹ پیش کیا۔ سال2019-20 کے لئے حکومت کا یہ بجٹ یکم جولائی سے نفاذ ہوگا۔ وزیر خزانہ حماد نے 7022ارب روپے کا بجٹ پیش کرتے ہوئے کئی جنسوں اور سامانوں کے ساتھ سی این جی اور ایل ایل جی پر بھی ٹیکس میں اضافہ کی تجویز پیش کی ہے ۔واضح رہے کہ پاکستان پہلے ہی معاشی پریشانی جھیل رہا ہے اور لوگ مہنگائی سے پریشان ہیں۔ بجٹ تجویزوں میں چینی پر ٹیکس میں اضافہ کئے جانے سے اس کی قیمتیں ساڑھے تین روپے فی کلومہنگی ہوسکتی ہیں۔ چینی پر فروخت ٹیکس آٹھ فیصد سے بڑھا کر 17فیصد کئے جانے کی تجویز ہے ۔ کھانے کے تیل، گھی، جوس اور ٹھنڈے پینے کے پانی پر بھی 17فیصد کے ٹیکس کے دائرے میں لائے گئے ہیں۔ بجٹ میں دودھ، کریم اور پاؤڈر دودھ پر دس فیصد ٹیکس لگانے کی تجویز ہے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں