ٹرمپ کےخلاف مواخذہ کے تمام متبادل پر بحث جاری

واشنگٹن، 12جون âاسپوتنکá امریکی کانگریس کی ڈیموکریٹک کمیٹی کے چیئرمین جیری ناڈلر نے کہا ہے کہ انصاف کی راہ میں رکاوٹ کے سلسلہ میں صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذہ لانے کے تمام متبادل پر بحث کی جا رہی ہے ۔ مسٹر ناڈلر نے منگل کو یہاں پریس کانفرنس میں مسٹر ٹرمپ کے خلاف ممکنہ مواخذے کے عمل میں ان کی حمایت کے بارے میں پوچھے جانے پر کہا‘‘میں عوامی طور پر یہی کہہ سکتا ہوں کہ صدر کے خلاف مواخذہ لانے کے تمام متبادل پر بحث کی جا رہی ہے ’’۔انہوں نے کہا کہ کانگریس کے ایوان نمائندگان کا ارادہ وکیل خصوصی رابرٹ میولر کا بیان درج کرنے کا ہے اور ضرورت پڑی تو انہیں سمن بھی کیا جائے گا۔ایوان نمائندگان نے ٹرمپ انتظامیہ کے حکام کے خلاف قانونی اقدامات کرنے کی کمیٹیوں کو حق دینے کے سلسلہ میں ایک قرارداد منظور کیا تھا۔ سوال وجواب کے لیے پارلیمنٹ میں موجود ہونے کے کانگریس کے سمن کو حکام کی طرف سے نہیں ماننے کو لے کر یہ تجویز لائی گئی تھی۔ اس کے بعد مسٹر ناڈلر بھی ڈیموکریٹک پارٹی کے دیگر رہنما کے ساتھ آ گئے ۔خیال رہے مسٹر میولر کہہ چکے ہیں کہ صدارتی انتخابات میں مسٹر ٹرمپ کے روس کے ساتھ مبینہ تعلقات کو لے کر ان کی جانچ رپورٹ پر آگے کسی بھی قسم کی بحث غیر مناسب ہوگی۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں