حوثی باغیوں کا سعودی عرب کے ہوائی اڈے پر میزائل سے حملہ

دوحہ، 12جون âاسپوتنکá انصار اللہ تحریک کے حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے ابہا ہوائی اڈے پر بدھ کو میزائل سے حملہ کیا۔حوثیوں کے فوجی ذرائع نے ‘ المسراھ’ نیوز چینل کے حوالہ سے یہ خبر دی ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ میزائل نشانے پر گری۔تاہم سعودی عرب کی حکومت نے اس رپورٹ کی تصدیق نہیں کی ہے ۔ اس سے پہلے آج سعودی عرب کے سکیورٹی فورسز نے صوبہ اسیر میں واقع کنگ خالد فوجی اڈے کو حوثی باغیوں کی طرف سے نشانہ بنا کر کئے گئے کواسیف -2کے ڈرون حملے کو غیر فعال کر دیا۔قابل ذکر ہے کہ جزیرہ نما عرب کے چھوٹے سے ملک یمن میں سرکاری فورسز اور حوثی باغیوں کے درمیان کئی برسوں سے مسلح جنگ چل رہی ہے ۔ یمن کے صدر منصورہادی کے اصرار پر سعودی عرب کی قیادت میں اتحادی فورس کے جوان مارچ 2015سے حوثی باغیوں پر فضائی حملے کر رہے ہیں۔ جنگ سے اس ملک میں بڑے پیمانے پر انسانی بحران پیدا ہو گیا ہے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں