محمد عامر کی ون ڈے میں پہلی بار 5 وکٹیں

لندن /آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019ئ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کےلئے 308 رنز کا ہدف دیا ہے۔ایک موقع پر ایسا دکھائی دے رہا تھا کہ آسٹریلوی بیٹسمین رنز پہاڑ کھڑا کردیں گے اور 350سے زائد اسکور بھی مشکل نظر نہیں آرہا تھا۔لیکن ابتدائ  میں غیرموثر بولنگ کے بعد پاکستانی بولرز میچ میں واپس آئے اور 146 رنز کے اوپننگ آغاز کے بعد آسٹریلوی اننگز کو 307 رنز تک محدود کردیا۔پاکستان کے لیفٹ آرم فاسٹ بولر محمد عامر نے اپنے ایک روزہ بین الاقوامی کیریئر کی بہترین بولنگ کرتے ہوئے پانچ آسٹریلوی کھلاڑیوں کا شکار کیا، یہ پہلا موقع ہے جب کسی بھی ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں عامر نے پانچ وکٹیں لی ہیں۔حالیہ ورلڈ کپ میں بھی کسی بولر کی اب تک کی یہ سب سے بہترین کارکردگی ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں