سام کیر، سالانہ ملین ڈالر سے زائد آمدن پانے والی پہلی آسٹریلین ویمنز فٹبالر

سڈنی/ آسٹریلین سپراسٹار فٹبالر سام کیر سردست شہرت کی بلندیوں پر ہیں اور 16 سال کی عمر میں انٹرنیشنل ڈیبیو کرنے والی معروف ویمنز فٹبالر فرانس میں جاری ورلڈ کپ میں ملک کی نمائندگی کررہی ہیں۔رپورٹ کے مطابق سام کیر سالانہ ملین ڈالر سے زائد آمدنی پانے والی پہلی آسٹریلین خاتون فٹبالر بن سکتی ہیں، کیر کو یوایس نیشنل ویمنز سوکر لیگ کی آل ٹائم اسکورر کا اعزاز بھی حاصل ہے، وہ دو بار فیفا پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ کیلیے بھی شارٹ لسٹ ہوچکی ہیں۔رواں برس معروف اسپورٹس برانڈ بنانے والی کمپنی نے کرسٹیانو رونالڈو اور کیلیان میباپے کے ساتھ کیر کو بھی اپنی مصنوعات کی تشہیر کیلیے مدعو کیا تھا، کیر نے کیریئر کا پہلا ورلڈ کپ بطور نوجوان 2011 میں کھیلا، اٹلی سے شکست کھاجانے والی آسٹریلوی ٹیم کا واحد گول بھی ان کے نام رہا تھا۔ان کے والد کا تعلق بھارت جبکہ والدہ کا آسٹریلیا سے ہے، انھوں نے 12 برس کی عمر میں فٹبال میں دلچسپی لینا شروع کی تھی اور محض 16 برس کی عمر میں 2009میں اٹلی کیخلاف میچ میں انھیں آسٹریلیا کی جانب سے بطور متبادل پلیئر ڈیبیو کا موقع میسر آگیا تھا، وہ اب تک آسٹریلیا کیلیے 78 میچز میں 32 گول داغ چکی ہیں۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں