جے اینڈ کے بنک کی طرف سے فٹ بال ٹیم کیلئے ٹرائلز

سرینگر/ جے اینڈ کے بنک کی طرف سے فٹ بال ٹیم کو گروم کرنے اور اس میںنئے کھلاڑیوں کی شمولیت کیلئے کل ٹی آر سی سٹیڈیم میں کل ریاست سے آئے ہوئے 77کھلاڑیوں نے حصہ لیا ۔کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کرنے اور آیندہ کیلئے ملک کی نمائندگی کرنے کی خاطر کھلاڑیوں کو فٹ بال کھیل کے ماہرین کی نگرانی میں پرکھا گیا ۔سلیکشن کا یہ سلسلہ تین روز تک جاری رہے گا ۔سلیکشن کمیٹی کے سربراہ سابقہ قومی فٹ بال کھلاڑی گول کیپر ہینری منیزس اور سابقہ ریاستی کھلاڑی خالد جمیل اور یوسف انصاری کی زیر نگرانی ٹرائلز لئے گئے ۔ٹرائلز کے دوران کھلاڑی ماہرین کو اپنے کھیل سے متاثر کریں گے اور ٹیم میں شمولیت کے حقدار بن سکتے ہیں ۔ٹرائلز کا یہ سلسلہ 14جون تک جاری رہے گا ۔ٹرائلز کا مقصد لڑکوں کو گروم کرکے ملک اور بین الاقوامی فٹ بال کے ایونٹوں میں شرکت کے قابل بنانا ہے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں