آئی سی سی کا تنازعات کے باوجود ہیوی ویٹ بیلز نہ بدلنے کا فیصلہ

ٹاؤنٹن/ ورلڈکپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بیلز کا تنازع سر اٹھا رہا ہے۔ میچوں کے دوران پانچ بار گیند بیلز پر لگی اور اسٹمپس نہ گر سکی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی نےزنگ بیلز تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ صادر کردیا ہے۔ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ کے دوران بیلز کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔ ورلڈکپ سے قبل پلئینگ کنڈیشنز پر تمام ٹیمیں متفق تھیں۔بیلز کی تبدیلی معاہدے کی خلاف ورزی تصور ہوگی۔ ذرائع آئی سی سی کے مطابق زنگ بیلز 2015 ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی 2016 اور چیمپئنزٹرافی میں استعمال ہوئیں۔ یہ ان بیلز سے قطعی مختلف نہیں ہیں۔آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ کا کہنا ہے کہ آئی سی سی اب ٹورنامنٹ میں بیلز تبدیل نہیں کرے گا لیکن یہ مسئلہ ضرور ٹیموں کو پریشان کررہا ہے۔ ورلڈکپ میں استعمال کی جانے والی مخصوص زنگ بیلز ہیں جن میں فلیش لائٹس لگی ہوئی ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ ان کی وجہ سے ان گلیوں کا وزن زیادہ ہو گیا ہے۔ آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے اس بارے میں کہاکہ میرے خیال سے نئے لائٹس والے اسٹمپس کے ساتھ بیلز کچھ وزنی ہوگئی ہیں جس کی وجہ سے انھیں گرانے میں کچھ زیادہ ہی زور کی ضرورت ہے۔ بیلز نہ گرنے پر کپتانوں نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں