ٹول پوسٹ لکھن پور کے چھوٹے پوسٹ پر،  ٹول چوری کی کوشش کو ناکام بنایا گیا

لکھن پور /ایکسائز محکمہ نے ٹول پوسٹ لکھن پور کے اطراف میں کام کر رہے چھوٹے ٹول پوسٹ پر سیمنٹ پر لگنے والے ٹول ٹیکس سے بچنے کی ایک کوشش کو ناکام بنا دیا۔اس جگہ پر غیر قانونی طور درآمد ہونے والے سیمنٹ پر لگنے والے ٹیکس سے اکثر بچنے کی کوششیں کی جاتی ہیں۔11 اور12 جون2019 کی رات کو چھوٹے ٹول پوسٹ کوٹ پُنو کے نزدیک دو مہیندرا بولیرو گاڑیوں میں بالترتیب70 اور170  سیمنٹ بوریاں لدھی ہوئی تھیں جنہیں حکام نے روکا اور پایا کہ یہ دونوں گاڑیاں ریاست میں غیر قانونی راستے سے داخل ہوئی ہیں ۔ ان گاڑیوں کو ضبط کیا گیا اور43560 اور98560 روپوں کا جرمانہ عائد کیا گیا۔یہ پوری کاروائی ڈپٹی ایکسائز کمشنر اشیش کمار گپتا کی نگرانی اور ایکسائز کمشنر ایم راجوکی قیادت میں عمل میں لائی گئی۔ایکسائز کمشنر نے اس کاروائی کے لئے ٹول پوسٹ لکھن پور کے افسروں اور کٹھوعہ پولیس کی ستائش کی ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں