ExecuteReader requires an open and available Connection. The connection's current state is connecting. طبی اداروں کی فیکلٹی کو بہتر خدمات کی دستیابی کےلئے ایک قائدانہ رول ادا کرنا ہوگا: اتل ڈُلو

طبی اداروں کی فیکلٹی کو بہتر خدمات کی دستیابی کےلئے ایک قائدانہ رول ادا کرنا ہوگا: اتل ڈُلو

سرینگر/فائنانشل کمشنر صحت و طبی تعلیم اتل ڈُلو نے طبی اداروں کے فیکلٹی ممبران پر زور دیا ہے کہ وہ لوگوں کو بہتر سے بہتر خدمات بہم پہنچانے کے لئے قائدانہ رول ادا کریں۔سکمز میڈیکل کالج بمنہ میں طبی تعلیم سے متعلق ایک ورکشاپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اتل ڈُلو نے کہا کہ تعلیم دانوں اور فیکلٹی ممبران پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ان اداروں میں دستیاب طبی سہولیات میں مزید بہتری لائیں۔انہوں نے اس طرح کے ورکشاپوں کا انعقاد ایم سی آئی کی طرف سے بنیادی طبی تعلیم کے مختلف پہلوؤں میں بہتری لانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران شرکائ کو طِب کی دُنیا کے جدید پہلوؤں سے اپنے آپ کو ہمکنار کرانے میں مدد ملتی ہے۔ممبر گورننگ باڈی سکمز پروفیسر ڈاکٹر محمد سلطان کھورو، ڈائریکٹر سکمز پروفیسر ڈاکٹر عمر جاوید شاہ، پرنسپل سکمز میڈیکل کالج بمنہ ڈاکٹر ریاض اونتو، چیئرمین اکیڈیمکس سکمز میڈیکل کالج ڈاکٹر عبدالوحید خان، ایم سی آئی کے مشاہد ڈاکٹر رِچا گھئی تھمن نے بھی اس موقعہ پر خطاب کیا۔دیگر میڈیکل کالجوں کے پرنسپل صاحبان، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسزکشمیر ڈاکٹر کنزیس ڈولما ، مختلف شعبوں کے سربراہاں، فکیلٹی ممبران، سنیئر ڈاکٹر اور طُلاب کی ایک اچھی خاصی تعداد بھی اس موقعہ پر موجود تھی۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں