کمارسنگاکارا کی ورلڈ کپ میں انگلش کنڈیشنز پر شدید تنقید، بارش کے ساتھ خراب نکاسی آب سے میچز متاثر ہو رہے ہیں

لندن/ سری لنکن کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کمار سنگاکارا نے ورلڈ کپ کیلئے انگلش کنڈیشنز کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ گزشتہ روز انہوں نے کہا کہ صرف بارش کی وجہ سے میچز متاثر نہیں ہو رہے بلکہ نکاسی آب کے خراب نظام کی وجہ سے گراؤنڈ سے بروقت پانی کا اخراج نہیں ہو پاتا جس پر امپائرز کو میچ ختم کرنا پڑتا ہے۔ا ن کا کہنا تھا کہ مختلف وینیوز پر الگ صورتحال نظر آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بر سٹل میں پاکستان اور سری لنکا کا میچ زیادہ گیلی آؤٹ فیلڈ کی وجہ سے نہ ہو سکا جبکہ ساؤتھمپٹن میں پورے ہفتے بارش کے باوجود انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان میچ ممکن ہو گیا۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ جیسے بڑے ایونٹ میں تمام گراؤنڈز اور وینیوز پر یکساں کنڈیشنز ہونا چاہئیں تاکہ کسی بھی ٹیم کے ساتھ زیادتی نہ ہو سکے تاہم اس میگا ایونٹ میں ایسا نہیں۔ سابق وکٹ کیپر کے مطابق کچھ ٹیموں کو انگلش کنڈیشنز میں ایڈ جسٹ کرنے میں جدوجہد کا سامنا ہے جس سے اْن میں پیدا ہونے والی مایوسی بھی سمجھ آتی ہے جبکہ بڑی شرم کی بات ہے کہ بارش میں پورے گراؤنڈ کو ڈھکا نہیں جارہا جبکہ سری لنکا تک میں ایسا ہوتا ہے۔ کمار سنگاکارا نے مزید کہا کہ سری لنکا نے ڈرینج سسٹم کے معاملے میں ترقی کی ہے کیونکہ مون سون کے موسم میں کرکٹ میچوں کو متاثر ہونے سے بچانے کیلئے ٹھوس اقدامات ضروری ہیں۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں