7اے سائڈ خواتین ہاکی ٹورنامنٹ خالصہ اکیڈیمی امرتسر نے جیت لیا

سرینگر/ 7ا ے سائڈ خواتین ہاکی ٹورنامنٹ کافائنل میچ نارتھ زون کل کشمیر یونیورسٹی کے گرائونڈ پر خالصہ اکیڈیمی بی امرتسر اورسٹیل پلانٹ بورڈ دہلی کے مابین کھیلا گیا جو کہ خالصہ اکیڈیمی بی نے ایک کے مقابلے میں تین گولوں سے جیت لیا ۔ جیتنے والی ٹیم کو 15ہزار روپے اور دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو 10ہزار روپے دیئے گئے جبکہ فرسٹ رنرٹیم خالصہ اکیڈیمی اے کودس ہزار روپے دیئے گئے ۔مہمان خصوصی پروفیسر نثار احمد میر رجسٹرار کشمیر یونیورسٹی نے انعامات تقسیم کےے ۔ٹورنامنٹ میں14ٹیموںنے شرکت کی ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں