نوہٹہ میں لاش برآمد، ٹیچر کی حادثے میں ہلاکت 2 فورسز اہلکاروں کی خودکشی

سرینگر/عازم جان / جے کے این ایس /خواجہ بازار نوہٹہ میں بیت الخلائ سے نوجوان کی لاش پُر اسرار طورپر برآمد جبکہ بانڈی پورہ ٹریفک حادثے میں اُستاد ہلاک۔/جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
خواجہ بازار نوہٹہ میں اُس وقت سراسیمگی پھیل گئی جب بیت الخلائ سے ایک نوجوان کی لاش پُرا سرار طورپر برآمد ہوا ۔ معلوم ہوا ہے کہ کئی افراد نے بیت الخلائ میں نوجوان کی لاش پائی اور فوری طورپر اس ضمن میں پولیس کو آگاہ کیا۔ پولیس ٹیم جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے کر اُس کی شناخت ہارون رشید ولد عبدالرشید ساکنہ بژھ پورہ سرینگر کے بطور کی۔ پولیس نے عماملے کی نسبت دفعہ 174کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔ ادھر بوٹھو بانڈی پورہ میں نور الدین راتھر نامی اُستاد ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ گاڑی سڑک پر اُلٹ جانے کے نتیجے میں اُستاد کی موت واقع ہوئی ۔ ادھرکپواڑہ اور سنگھ پورہ پٹن میں تعینات دو فورسز اہلکاروںنے نامعلوم وجوہات کی بنا پر سروس رائفل سے گولیاں چلا کر اپنی زندگیوں کا خاتمہ کیا۔ پولیس ذرائع نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے ۔ شمالی کشمیر کے کپوارہ ضلع میں منگل کو ایک فوجی اہلکار نے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔ضلع میں کنڈی علاقے کے سادھو گنگا میں پیش آیا۔مذکورہ فوجی اہلکار کا تعلق فوج کی47آر آر سے تھا اور وہ سادھو گنگا میں ہی تعینا تھا جہاں آج صبح اْس نے اپنی ہی سروس رائفل سے اپنا خاتمہ کردیا۔گولی چلتے ہی اس کے ساتھیوں نے اْسے خون میں لت پت پایا۔اسے نزدیکی فوجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔ادھر شمالی کشمیر کے سنگھپورہ پٹن علاقے میں منگل کو ایک بارڈر سیکورٹی فورسز âبی ایس ایفá اہلکار نے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔ مذکورہ بی ایس ایف اہلکار کا تعلق 70ویں بٹالین سے تھا۔گرواہ ،جھارکنڈ کے رہنے والے بی ایس ایف اہلکار کے ساتھیوں نے گولی چلنے کی آواز سنتے ہی اسے نزدیکی فوجی اسپتال پہنچایا جہاں اْسے مردہ قرار دیا گیا۔یہ آج دن میں فورسز اہلکار کی خود کشی کا دوسرا واقعہ تھا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں