آری بل پلوامہ میں بارودی سرنگ دھماکہ 2 فوجی ہلاک ہوئے، دھماکہ میں کل ملاکر 19اہلکار زخمی، ہلاک شدہ فورسز اہلکاروں کی تعزیتی گلباری تقریب

سرینگر/ جے کے این ایس / سی این آئی /آری ہل پلوامہ آئی ای ڈی دھماکہ میں 19اہلکار زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 2فوجی اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھے۔ معلوم ہوا ہے کہ بادامی باغ سرینگر میں تعزیتی گلباری/جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
 تقریب منعقد ہوئی جس میں اچھ بل ، مرہامہ اور آری ہل پلوامہ میں ہلاک ہوئے کیپٹن سمیت چار فوجی اہلکاروں کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت ادا کیا گیا۔  آری ہل پلوامہ میں گزشتہ شام آئی ای ڈی حملے میں زخمی ہوئے اہلکاروں کی تعداد 19تک جا پہنچی ہے۔ دفاعی ذرائع نے بتایا کہ 19کے قریب اہلکار آئی ای ڈی حملے میں زخمی ہوئے جنہیں فوری طورپر فوجی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے دو فورسز اہلکاروں کو مردہ قرار دیا۔ دفاعی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ بارودسے لدی گاڑی کوبرلب شاہراہ رکھا گیا تھا او رجونہی آہگام سے پلوامہ کی طرف فورسز گاڑیاں واپس لوٹ رہی تھی تو عسکریت پسندوں نے آری ہل کے نزدیک گاڑی کو اُڑا دیا جس کے نتیجے میں تین فورسز گاڑیاں زد میں آگئیں۔ ادھر بادامی باغ سرینگر میں عسکریت پسندوں کے حملے میں ہلاک ہوئے کیپٹن سمیت چار اہلکاروں کی تعزیتی گلباری تقریب منعقد ہوئی جس میں پندرہ کارپس کے کمانڈر سمیت سینئر آفیسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر کارپس کمانڈر نے ترنگے سے لپٹے فورسز اہلکاروں کی جسدِ خاکی پر پھول نچھاور کئے اور اُنہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت ادا کیا۔ قابلِ ذکر ہے کہ پولیس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آری ہل پلوامہ دھماکہ میں چھ فوجی اور دو عام شہری زخمی ہوئے ہیں۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں