پلوامہ پولیس سٹیشن پر گرینیڈ حملہ 9 عام شہری زخمی 5 شدید زخمی صدر ہسپتال منتقل

پلوامہ / نیازحسین / شاہ جنید / کے این ایس /یو پی آئی /نامعلوم افراد نے پلوامہ پولیس تھانے پر ہتھ گولہ داغا جو نشانہ چوک کر سڑک کے بیچوں بیچ زور دار دھماکے کےساتھ پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 8راہ گیر زخمی ہوئے جن میں سے 4زخمیوں کو نازک حالت میں سرینگر کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ ادھر حملے کے فوراً بعد سیکورٹی فورسز نے عالقے کا وسیع پیمانے پر محاصرہ عمل میں لاکر حملہ آوروں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کردی۔ نامعلوم افراد نے منگلوار /جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
کی شام 6:45بجے پلوامہ پولیس تھانے پر ایک ہتھ گولہ داغا جو نشانہ چوک کر سڑک کے بیچوں بیچ زور دار دھماکے کےساتھ پھٹ گیا۔معلوم ہوا کہ دھماکے میں 9افرادزخمی ہوگئے ہیں جن میں سے5کو نازک حالت میں سرینگر منتقل کیا گیا۔ زخمیوں میں سے ریاض احمد وگے ولد غلام محمد وگے، غلام محمد خان ولد ولی محمد خان ، مدثر احمد میر ولد عبدالحمید میر ساکنان آری ہل اور محمد اشرف حجام ولد ولی محمد حجام ساکن ملک پورہ پلوامہ کو نازک حالت میں سرینگرمنتقل کردیا گیا تاہم عبدالمجید کمار ولد غلام محمد کمار، محمد عبداللہ ولد عبدالرحمان کمار ، محمدشفیع میر ولد غلام نبی میر ساکنان آری ہل اور محمد صادق ولد محمد شیر خان ساکن راجوری کو پلوامہ ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اُن کا علاج و معالجہ جاری ہے۔ادھر حملے کے فوراً بعد سیکورٹی فورسز کی مشترکہ ایجنسیوں نے حملہ آوروں کی تلاش بڑے پیمانے پر شروع کرتے ہوئے کئی علاقوں کا محاصرہ عمل میں لایا جس دوران یہاں راہ گیروں اور گاڑیوں کی باریک بینی سے تلاشی کا سلسلہ شروع کیا گیا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں