وزیرا عظم کی طلب کردہ میٹنگ میں ممتا بنرجی شریک نہیں ہوں گی

کلکتہ18 جون âیوا ین آئیáگزشتہ ہفتہ نیتی آیوگ کی میٹنگ میں شرکت نہ کرنے کے بعد مغربی بنگال کی وزیرا علیٰ ممتابنرجی لوک سبھا انتخابات کے نتائج آنے کے بعد سے ہی وزیرا عظم مودی سے دوری بنائے رکھنے کی پالیسی پر گامزن ہیں،ایک بار پھروزیر اعظم مودی کی دعوت پر سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کی میٹنگ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔خیال رہے کہ مودی نے کل19جون کو تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کی میٹنگ طلب کی ہے ۔پارلیمنٹ کے لائبریری بلڈنگ میں سہ پہر تین بجے میٹنگ ہوگی۔ترنمول کانگریس کے ذرائع کے مطابق وزیرا علیٰ کی پہلے سے طے شدہ مصروفیات کی وجہ سے وہ اس میٹنگ میں شریک نہیں ہوں گی۔اس سے قبل ممتا بنرجی نیتی آیوگ کی میٹنگ میں بھی یہ کہتے ہوئے شرکت نہیں کی تھی کہ یہ آیوگ پلاننگ کمیشن کا متبادل بننے میں ناکام رہاہے ۔
اور اس کے پاس کوئی مالی اختیارات بھی نہیں ہے ۔ مرکزی وزیر پارلیمانی امور پرہلاد جوشی کو کے نام خط لکھتے ہوئے ممتابنرجی نے کہا کہ اس میٹنگ میں کئی حساس امور پر بات چیت کرنے کیلئے مدعو کیا گیاہے
 جس میں û؟úایک ملک اور ایک الیکشنû؟ú شامل ہے اتنے مختصر وقت میں اتنے اہم معاملے میں غور و فکر نہیں کیا جاسکتا ہے ۔یہ مسئلہ کافی غور و خوض کا متقاضی ہے ۔اس پر غور کرنے کیلئے آئینی ماہرین اور انتخابی ماہرین کی رائے ضروری ہے ۔میری رائے ہے کہ اس مسئلے پر سیاسی جماعتوں کو وائٹ پیپر دے کر ان کی رائے تفصیل سے طلب کی جائے ۔اس کے بعد ہی ہم اتنے اہم معاملات میں اپنی رائے دے سکتے ہیں۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں